Site icon

ہلدوانی میں انہدامی کاروائی پر روک۔

 

ہلدوانی میں انہدامی کاروائی پر روک۔

متاثرین کے لیے راحت کی خبر
اگلی سماعت ۷؍فروری کو، اتراکھنڈسرکاراور ریلوے کو نوٹس جاری

ہلدوانی واقعہ پورے ملک میں بے چینی کا سبب بنا ہوا تھا۔ اتراکھنڈ ہائی کورٹ کی آرڈر پر ریلوے نے 45 ہزارسے زائد خاندانوں کو گھر خالی کرنے کے لیے کہا تھا۔جس سے لوگوں میں بے چینی پھیل گئی تھی۔  لیکن سپریم کورٹ نےمتاثرین کو راحت پہنچاتے ہوئے ۷؍فروری تک لیے ہائی کورٹ کے حکم پر پابندی عائد کردی  ہے۔ جسٹس سنجے کشن کول اور اے ایس او کی بنچ نے ریلوے کی طرف سے تجاوزات کے طریقے پر سوال کھڑے کرتے ہوئے ہائی کورٹ کے آرڈر پر روک لگاتے ہوئے کہا کہ متنازعہ جگہ پر مزید تعمیر یا ترقی کا کوئی کام نہیں ہوگا۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ تجاوزات ان جگہوں سے ہٹانی ہے جہاں پر لوگ برسہا برس سے رہ رہے ہیں۔ اس لیے تجاوزات کی نظریے سے زیادہ اس کو انسانی نقطہ نظر سے دیکھاجانا چاہیے۔ سپریم کورٹ نے کہاکہ 50 ہزار سے زائد لوگوں کو راتوں رات نہیں اکھاڑا جاسکتا ہے۔
سپریم کورٹ نے تمام فریقین کو سننے کے بعد اتراکھنڈ حکومت اور انڈین ریلوے کو نوٹس جاری کیا۔ اگلی سماعت ۷؍فروری کو ہوگی۔ یعنی کہ انہدامی کاروائی پر ۷؍فروری تک روک رہے گی۔

Exit mobile version