:حسن نیت کا فائدہ
:ابودرداء رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
جو شخص اپنے بستر پر اس نیت وارادہ سے لیٹا کہ وہ نماز تہجد کے لیے اٹھے گا لیکن اسے گہری نیند آگئی، وہ طلوع فجر کے بعد ہی اٹھ سکا تو ایسے شخص کے نامۂ اعمال میں اس رات کی نماز تہجد لکھی جائے گی اور یہ نیند اس کے لیے اس کے رب کی طرف سے بطور انعام ملی۔
(سنن نسائی، کتاب قیام اللیل وتطوع النہار، باب من اتی فراشہ وہو الخ، حدیث نمبر: ۱۷۸۸۔
رب العالمین کی مہربانی اور انسانی نیت کا دخل دیکھئے کہ ایک ایسا عمل جسے بندہ نے کیا بھی نہیں۔ لیکن اخلاص نیت کی وجہ سے رب کی رضا حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا اور نیند کو رب العالمین نے اپنا انعام قرار دے دیا۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کو اخلاص نیت کے ساتھ کام کرنے کی توفیق بخشے۔
آمین