✍🏻 محمد عادل ارریاوی
__________________
محترم قارئین! کچھ عرصہ پہلے مولانا عبداللہ سالم قمر چترویدی صاحب نے ایک بیان دیا تھا جس میں اتر پردیش کے وزیرِ اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ فی نار جہنم داخلون کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ گاؤ ماتا یوگی جی کی اماں ہے دراصل اس جملے کا پس منظر یہ ہے کہ خود یوگی جی متعدد مواقع پر یہ کہتے رہے ہیں کہ گائے ہماری ماتا ہے اسی تناظر میں مولانا نے یہ بات کہی تھی اس میں بنیادی طور پر کوئی توہین یا غلط بات مقصود نہیں تھی بلکہ ایک معروف جملے کی طرف اشارہ کیا گیا تھا۔ اس وقت میرے دل میں یہ اندیشہ پیدا ہوا تھا کہ کہیں مولانا کا یہ بیان کسی غلط فہمی یا تنازع کا سبب نہ بن جائے بدقسمتی سے اب کچھ ایسا ہی ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ بعض گودی میڈیا اداروں نے مولانا کے بیان کو مکمل طور پر پیش کرنے کے بجائے اس کے بعض حصوں کو کاٹ چھانٹ کر اس انداز میں نشر کیا جس سے معاملہ متنازع بن گیا اس طرح کی پیشکش سے عوام میں غلط تاثر پیدا ہوا اور مولانا کو مشکل میں ڈالنے کی کوشش کی گئی جو کہ صحافتی اصولوں کے لحاظ سے مناسب طرزِ عمل نہیں سمجھا جاتا۔ اس کے بعد سے بعض گودی میڈیا حلقے مسلسل اس معاملے کو اچھال رہے ہیں اور ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے مولانا کے خلاف فضا بنانے کی کوشش کی جا رہی ہو۔ حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ مولانا عبداللہ سالم قمر چترویدی صاحب ہمارے سیمانچل کی ایک معروف دینی اور سماجی شخصیت ہیں، بڑی تعداد میں لوگ ان کے بیانات سنتے ہیں اور ان کی علمی گفتگو سے استفادہ کرتے ہیں۔ ایسے حالات میں ہم سب کی ذمہ داری بنتی ہے کہ مولانا کے لیے دعا کریں اور انہیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں، اگر کسی کے دل کو مولانا کے بیان سے تکلیف پہنچی ہو تو مولانا اس سلسلے میں وضاحت بھی پیش کر چکے ہیں اس کے باوجود مختلف مقامات پر ان کے خلاف مقدمات درج کیے جا رہے ہیں اور بعض جگہوں پر ان کا پتلا بنا کر جلایا گیا ہے جو یقیناً افسوس ناک امر ہے۔ حکومت سے بھی مؤدبانہ اپیل کرتے ہیں کہ جب اس معاملے پر وضاحت پیش کی جا چکی ہے تو پھر سخت کارروائی کے بجائے معاملے کو انصاف اور اعتدال کے ساتھ دیکھا جائے۔ ہمیں حکومت سے مکمل انصاف کی امید تو شاید کم ہو لیکن اس کے باوجود ہم یہ درخواست ضرور کرتے ہیں کہ اس مسئلے کو مزید بڑھانے کے بجائے حکمت اور بردباری کے ساتھ حل کیا جائے۔
ہم سب کو چاہیے کہ ہر حال میں امن صبر اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنی بات رکھیں اور انصاف کا مطالبہ کریں اللہ ربّ العزت سے دعا ہے کہ وہ مولانا کی مکمل حفاظت فرمائے اور ہم سب کو حق اور انصاف کے راستے پر قائم رکھے۔
آمین یا رب العالمین