اندور میں ہورہے تیسری ٹیسٹ میں آج تیسرے دن کا کھیل ہوگا۔ ابتدائی دو دنوں میں بھارتی ٹیم نے انتہائی ناقص کارکردگی دکھائی اور آسٹریلیا کے سامنے صرف ۷۶ رنوں کا اسکور کھڑا کیا۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف اندور ٹیسٹ میں بھارتی ٹیم اب شکست کی دہلیز پر پہنچ گئی ہے۔ میچ میں دو دن کا کھیل ختم ہو گیا ہے۔ بھارتی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ لیا۔ جو نتیجہ کے اعتبار سے غلط ثابت ہورہا ہے۔ پہلی اننگ میں بھارتی ٹیم صرف ۱۰۹ رنوں کا اسکور بنا پائی۔ اس کے بالمقابل کنگارو ٹیم نے ۱۹۷ کا اسکور کھڑا کیا۔ یعنی کہ ۸۸ رنوں کی آسٹریلیا کو فوقیت حاصل ہے۔
دوسری اننگ کھیلنے اتری بھارتی ٹیم پھر سے لڑکھڑا گئی اور مجموعی اسکور ۱۶۳ رن ہی بنا سکی۔ اب آسٹریلیا کے سامنے ۷۶ رنوں کا معمولی ہدف ہے۔ جو وہ بآسانی حاصل کرسکتی ہے۔
اندور ٹسیٹ میں پجارا کے علاوہ کوئی بھی بلے باز کمال نہیں دکھا سکا۔ اگر میڈل آرڈر کے دیگر بلے باز ان کا ساتھ دیتے تو ہار جیت میں رنوں کا بڑا فرق ہوسکتا تھا۔