Site icon

قاری شعیب صاحب کا انتقال ملت کا عظیم خسارہ؛۔  مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی

27مارچ پٹنہ/سیل رواں

۔______________
قاری شعیب صاحب کے انتقال سے ملت ایک عظیم شخصیت سے محروم ہوگئی۔ مولانا کا وصال ایک علمی خسارہ ہے ۔نوادہ ضلع ایک خدمت گذار شخصیت سے محروم ہوگیا ۔انہوں نے اچھی زندگی گذاری اور اچھی موت پائی۔ان خیالات کااظہار اپنے تعزیتی پیغام میں معروف عالم دین، نائب ناظم امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ حضرت مولانا مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی صاحب نے کیا ۔انہوں نے فرمایا کہ اپنے وطن دربھنگہ سے دور  بزرگوں کے مشورہ سے خدمت قرآن کریم کو بنیاد بناکر ضلع نوادہ کو قاری صاحب نےاپنی خدمات کا مرکز بنادیا ۔انہوں نے اصلاح معاشرہ ،حجاج کرام کی خدمات کے حوالے سے بھی بڑا وقیع کام کیاپانچ دہائی تک وہ بھداسی اور نوادہ کےعلاقہ میں خدمت قرآن کے ساتھ ملی سماجی اور اصلاحی خدمت میں اپنی توانائی کا بھرپور استعمال کیا۔وہ تین نسلوں کے استاد تھے
  اللہ تعالیٰ حضرت مولانا قاری شعیب صاحب کی مغفرت فرمائے۔ رمضان المبارک میں ایسی موت کہ ایک وقت کی نماز قضا نہیں ہوئی۔روزہ تراویح نہیں چھوٹا ۔ اس سے اچھی موت اور کیا ہو سکتی ہے۔ مفتی صاحب نے امارت شرعیہ کے ایک مؤقر وفد جس کی قیادت قائم مقام ناظم مولانا شبلی قاسمی کر رہے تھے کےساتھ جنازہ میں شرکت کی اور تعزیتی بیان میں حصہ لیا۔ جنازہ کی نماز مولانا شبلی قاسمی نے پڑھائی۔اس موقع سے امارت اسکول کے ذمہ دار مولانا اعجاز بھی موجود تھے۔

Exit mobile version