راجستھان ہائی کورٹ نے جے پور بم بلاسٹ کیس کے چاروں ملزمین کو معصوم قرار دیتے ہوئے بری کردیا ہے۔ نچلی عدالت نے چار مسلم نوجوانوں کو پھانسی کی سزا سنائی تھی۔ لیکن راجستھان ہائی کورٹ نے اس فیصلے کو نہ صرف مسترد کردیا بلکہ جن پولیس والوں نے ان مسلمانوں کو پھنسایا تھا ان کے خلاف تفتیشی کاروائی کے احکامات بھی جاری کردیے ہیں۔
راجستھان ہائی کورٹ نے سرور اعظمی،محمد سیف، سیف الرَّحمن، او رسلمان کو معصوم قرار دیتے ہوئے جے پور بم بلاسٹ کے مقدمے سے بری کردیا ہے۔