Site icon

اشرف المضامین: ایک تعارف

محمد شہباز عالم چشتی

محمد شہباز عالم چشتی

✍️ محمد شہبازعالم مصباحی

__________________

محب گرامی مولانا مظہر حسین علیمی صاحب کے توسط سے اشرفی لطیف فاؤنڈیشن، ممبئی نے میرے نام "اشرف المضامین” نامی علمی تحفہ بھیجا ہے جس کے لئے میں علیمی صاحب اور فاؤنڈیشن دونوں کا تہ دل سے شکر گزار ہوں۔
"اشرف المضامین” ایک نہایت قابل قدر مجموعہ ہے جو شیخ الہند مولانا پیر سید کمیل اشرف اشرفی مصباحی کچھوچھوی علیہ الرحمۃ کے تحریر کردہ مختلف بیش بہا مضامین پر مشتمل ہے اور مولانا مظہر حسین علیمی کا مرتب کردہ ہے۔ یہ کتاب اسلامی افکار و تعلیمات  کے گہرے ادراک کو پیش کرتی ہے اور پیر سید کمیل اشرف اشرفی مصباحی کچھوچھوی کی علمی صلاحیتوں اور ان کی فکری گہرائیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

مولانا مظہر حسین علیمی کی بہترین ترتیب نے شامل اشاعت مضامین کو نہایت دلچسپ اور دلکش انداز میں پیش کیا ہے۔ زیر نظر کتاب کے بصیرت افروز مذہبی و دینی، فکری و سماجی اور اخلاقی و روحانی مباحث و مضامین کا اندازِ نگارش منفرد اور اچھوتا ہے جو یقینی طور پر قارئین کو متاثر کرے گا۔ کاغذ بیش قیمت اور طباعت انتہائی نفیس ہے۔

Exit mobile version