Slide
Slide
Slide

غزہ میں انسانیت کی خدمت: آل انڈیا علماء و مشائخ بورڈ کی جانب سے غذائی اشیاء کی تقسیم

سیل رواں/نمائندہ
آل انڈیا علماء و مشائخ بورڈ، نئی دہلی نے آج حضرت اشرفِ ملت مولانا سید محمد اشرف کچھوچھوی کے زیر نگرانی غزہ، فلسطین میں غذائی اشیاء کی تقسیم کی ایک اہم مہم انجام دی ۔ یہ اقدام انسانی ہمدردی کے تحت کیا گیا جس کا مقصد فلسطینی عوام کی مشکلات میں کمی لانا ہے۔ مولانا اشرف کچھوچھوی نے کہا کہ اس مہم کا مقصد غزہ کے متاثرین تک ضروری اور غذائی اشیاء پہنچانا اور ان کے حالات کو بہتر بنانا ہے۔
حضرت اشرفِ ملت مولانا سید محمد اشرف کچھوچھوی ایک معروف اسلامی سکالر اور سماجی رہنما ہیں، جو آل انڈیا علماء و مشائخ بورڈ کے بانی اور قومی صدر ہیں۔ ان کی قیادت میں بورڈ نے مختلف انسانی اور تعلیمی منصوبے شروع کیے ہیں، جن میں سے غزہ میں خوراک اور دیگر ضروری اشیاء کی تقسیم ایک نمایاں مثال ہے۔
اس مہم کے تحت سینکڑوں افراد میں بنیادی ضروری اور غذائی اشیاء تقسیم کی گئیں۔ اس مہم کا مقصد غزہ کے لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور ان کی مدد کرنا ہے جو مسلسل مشکل حالات کا سامنا کر رہے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top
%d bloggers like this: