Site icon

جے این یو داخلہ امتحان میں نتیشور کالج مظفرپور کے طلبا کی نمایاں کامیابی

طلبا کی کامیابی شعبۂ اردو اور کالج کی بھی کامیابی ہے: کامران غنی صبا

_________________

مظفرپور11 جون/سیل رواں
ملک کی مایہ ناز یونیورسٹی جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے داخلہ امتحان میں شعبۂ اردو نتیشور کالج، مظفرپور کے چار طلبا نے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔ ان طلبا میں سنجیدہ خاتون، رابعہ خاتون، اسلم رحمانی اور رقیہ خاتون کے نام شامل ہیں۔ انہیں بالترتیب تیسری، پندرھویں، سترھویں اور انیسویں رینک حاصل ہوئی ہے۔ صدر شعبۂ اردو کامران غنی صباؔ نے بتایا کہ ان چاروں طلبا نے محنت اور ایمانداری کے ساتھ نہ صرف پابندی کے ساتھ کلاسز کیں بلکہ نصابی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔ یہ سارے طلبا مظفرپور کے دور دراز گائوں سے آتے ہیں۔ کالج آمد و رفت میں انہیں اچھا خاصا وقت لگتا ہے۔اس کے باوجود انھوں نے پابندی کے ساتھ کلاسز کیں، نصابی و غیر نصابی کتابیں خریدیں اور سنجیدگی کے ساتھ نصابی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ وقتاً فوقتاً ان کے مضامین اور تخلیقات ملک کے مقتدر اخبارات و رسائل میں شائع ہوتے رہے۔

کامران غنی صبا نے کہا کہ مظفرپور کے نسبتاً چھوٹے کالج سے ایک ساتھ چار طلبا کا جے این یو داخلہ امتحان کوالیفائی کرنا انتہائی خوش آئند اور امید افزا ہے۔ انھوں نے کہا کہ شعبۂ اردو کے طلبا کی کامیابی یہ ثابت کرتی ہے کہ نیک نیتی اور بلند ہمتی کے ساتھ کی گئی محنت رائگاں نہیں جاتی ہے۔ شعبہ اردو کے طلبا کی نمایاں کامیابی پر کالج کے پرنسپل پروفیسر منوج کمار، اساتذہ،پروفیسر بدو شیکھر سنگھ، پروفیسر نکھل رنجن پرکاش،ڈاکٹر نوا شرما، ڈاکٹر ابھے نندا شریواستو، ڈاکٹر آریہ پریا، ڈاکٹر سومیہ سرکار،ڈاکٹر روی رنجن ، ڈاکٹر ششی ونسل، ڈاکٹر راکھی کماری، ڈاکٹر اندرانی رائے، ڈاکٹر بے بی کماری، ڈاکٹر رنبیر کمار ،ڈاکٹرحسین دلشی،ڈاکٹر رادھا رانی،کے علاوہ مشتاق احمد نوری، صفدر امام قادری، ڈاکٹر اقبال حسن آزاد،ڈاکٹر ریحان غنی،ڈاکٹر ابوذر کمال الدین، ڈاکٹر جلال اصغر فریدی، آفتاب عالم، انجنیئر ظفر اعظم، فہد زماں، اکبر اعظم صدیقی، اعجاز احمد، ریاض خان، سورج کمار سنگھ، احتشام رحمانی، کامران رحمانی، ریاض نصرول، امن نصرول، مولانا سعید الرحمن سلفی، مولانا شمشاد سنابلی، عباس گڈو، محمد غفران، نور جمشیدپوری، منصور قاسمی،انور آفاقی، ایمل ہاشمی،شہاب الدین احمد(قطر)،ڈاکٹرعاطف ربانی،ڈاکٹر حفظ الرحمن،نظر الہدی قاسمی،ڈاکٹر امتیاز،محمد رفیع، اکبر اعظم صدیق،ڈاکٹر ایس ایم باقر، انور حسین، منیب مظفرپوری،جاوید قیصر،تابش قمر، انور حسین، محمد امیر اللہ،عبدالرحیم،ضیاء العظیم، مظہر وسطوی، امام الدین امام، محمد آفتاب صابری، آفتاب رشک مصباحی،شارق خاں،ڈاکٹر فاروق احمد قاسمی،انظار احمد صادق،نایاب حسن،خرم ملک وغیرہ نے مبارکباد پیش کی ہے۔

Exit mobile version