ممتا بنرجی کو بنگال میں حمایت ملی اور اکھلیش یادو کو یوپی میں
بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے اگلے سال ہونے والے لوک سبھا انتخابات 2024 کے پیش نظر اپوزیشن جماعتوں کو بی جے پی کے خلاف متحد کرنے کا بیڑا اٹھایا ہے۔ اس کے لیے نتیش کمار ایک ایک کرکے اپوزیشن کے لیڈروں سے مل رہے ہیں۔ پیر کو انہوں نے مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ اور ٹی ایم سی سپریمو ممتا بنرجی سے ملاقات کی۔ اس کے بعد نتیش نے یوپی کے سابق سی ایم اور ایس پی سربراہ اکھلیش یادو سے بھی ملاقات کی۔ممتا-اکھلیش نے اصولی طور پر بی جے پی کو روکنے اور اپوزیشن کو متحد کرنے کی ضرورت پر اتفاق کیا ہے۔