وزیراعظم غیر ضروری باتیں کر کے لوگوں کے ذہن کو بھٹکانے کا کام کرتے ہیں:
..............ملکا ارجن کھڑگے
کرناٹک انتخابات سروں پر ہے۔ ملک کی سیاست فی الحال کرناٹک کے ارد گرد گھوم رہی ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ ملک میں کرناٹک میں انتخاب کے علاوہ کوئی اور سرگرمی نہیں ہورہی ہے۔ ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی کے بیانات اپوزیشن کے نشانے پر ہیں۔ تو اپوزیشن بھی بھاجپا اور نریندر مودی کو ہر ممکن طور پر گھیرنے کی کوششوں میں لگی ہوئی ہے۔ ایک موقع پر تو وزیر اعظم نے ’’ دی کیرالہ اسٹوری‘‘ نامی فلم کی تعریف ہی کردی۔ حالانکہ فلم سازنے اپنے ٹیزر میں کئے گئے دعوے سے مکر گئے اور تیس ہزار کا آنکڑا تین میں محدود ہو کر رہ گیا۔
’’دی کیرالہ اسٹوری‘‘ نامی فلم ریلیز ہوچکی ہے۔ فلم تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ یہ فلم کسی بھی میدان میں امیدوں پر کھڑی نہیں اترتی۔ ایکٹنگ، اسکرین پلے، ڈائلاگ حتی کہ کہانی بھی حساس موضوع پر ہونے کے باوجود کہیں بھی ناظرین کو خود سے جوڑ نہیں پاتی۔
کانگریس پارٹی کے قومی صدر ملکارجن کھر گے بیدر ضلع کے انتخابی دورے پر پہنچے ہیں۔ اس موقع پر ضلع بیدر کے کانگریس رہنماوں نے ان کا گرم جوشی کے ساتھ استقبال کیا۔ اس کے بعد کانگریس پارٹی کے قومی صدر نے بھالکی اسمبلی حلقہ کے بسواکلیان اور ہمناآباد میں انتخابی جلسوں میں شرکت کی۔ اس دوران انہوں نے بھالکی کے کانگریس پارٹی کے امیدوار ایشور کھنڈرے کی حمایت میں جلسے عام سے خطاب کیا۔اس موقع پر کانگریس پارٹی کے قومی صدر ملکارجن کھر گے نے بی جے پر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 56 انچ کا سینہ رکھنے والے ہمارے ملک کے وزیراعظم تقریروں میں نہایت بے بسی اور لاچاری کی باتیں کرتے ہیں، یہ ایک ملک کے وزیراعظم کو شوبھا نہیں دیتا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کے وزیراعظم اپنے من کی بات کرتے ہیں، لوگوں کی جانب سے دی جانے والی گالیوں کی باتیں کرتے ہیں۔ اپنے آپ کو کمتر اور چھوٹا بتانے کی ہمیشہ کوشش کرتے ہیں۔ میں غریب پریوار سے ہوں۔ میں غریب آدمی ہوں لیکن وہ بات نہیں کرتے جو انہیں کرنی چاہیے۔ غیر ضروری ادھر اُدھر کی باتیں کر کے لوگوں کے ذہن کو بھٹکانے کا کام کرتے ہیں۔