اڈیشہ ٹرین حادثہ، اب تک 233 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق​

اڈیشہ ٹرین حادثہ، اب تک 233 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق

مسخ شدہ لاشیں، پھنسی بوگیاں، لوگوں کی چیخیں، 3 ٹرینوں کا خوفناک تصادم،900 سے زائد زخمی

اڈیشہ ٹرین حادثہ: اڈیشہ کے بالسور ضلع میں جمعہ (2 جون) کی شام کو ایک خوفناک ٹرین حادثہ پیش آیا۔ ہاوڑہ جانے والی کورومنڈیل ایکسپریس کے کئی ڈبے پٹری سے اتر گئے اور دوسری ٹرین سے ٹکرا گئے۔ حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ اب تک 233 افراد ہلاک اور 900 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ جس کی وجہ سے ہسپتالوں میں زخمیوں کا ڈھیر لگا ہوا ہے۔ یہ حادثہ مال ٹرین، کورومنڈیل ایکسپریس اور ہاوڑہ ایکسپریس ٹرینوں کے تصادم کے باعث پیش آیا۔

بالاسور کے اس واقعہ نے سب کو چونکا دیا ہے۔ جگہ جگہ لاشیں پڑی ہیں، چیخ و پکار ہے۔ کچھ ٹرینوں میں پھنسی ہیں تو کچھ پٹریوں پر پڑے ہیں۔ راحت رسانی کا کام تیزی سے جاری ہے، ایسے میں زخمیوں اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ معلومات کے مطابق گزشتہ 12 گھنٹوں سے راحت رسانی کا کام جاری ہونے کے باوجود بڑی تعداد میں لوگ اب بھی حادثے کا شکار ٹرین میں پھنسے ہوئے ہیں۔

راحت رسانی کا کام جاری:  ضلع میں ٹرین کے اس واقعہ میں مقامی لوگ اور امدادی ٹیمیں بوگیوں میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ ریلوے، فائر بریگیڈ اور مقامی پولیس انتظامیہ کے 600 اہلکار رات بھر اندھیرے میں بوگیوں میں پھنسے لوگوں کو نکال کر ہسپتال پہنچاتے رہے۔ یہ حادثہ بالاسور سے چالیس کلومیٹر دور بہناگا بازار اسٹیشن کے قریب پیش آیا۔ بہناگا، بالاسور سے لے کر بھونیشور تک کے اسپتال زخمیوں سے بھرے ہوئے ہیں

تین ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں: ہاوڑہ جانے والی 12864 بنگلورو-ہاوڑہ سپر فاسٹ ایکسپریس کے کئی ڈبے پہلے پٹری سے اترے اور بالاسور کے قریب قریب 7.30 بجے شام ملحقہ پٹری پر گر گئے۔ دوسری طرف سے شالیمار سے چنئی جانے والی روماندل ایکسپریس پوری رفتار سے آرہی تھی۔ ہاوڑہ اور کورومنڈیل ایکسپریس کے درمیان اتنی زبردست ٹکر ہوئی کہ کورومنڈیل ایکسپریس کی بوگیاں بھی پٹری سے اتر گئیں اور دوسرے ٹریک پر آنے والی مال ٹرین سے ٹکرا گئیں۔

سی ایم نے کا کیا سوگ کا اعلان: اڈیشہ میں حادثے کی وجہ سے  ریاستی حکومت نے 3 جون بروز ہفتہ کے تمام پروگرام منسوخ کر دیے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں سوگ کا بھی اعلان کردیا گیا ہے۔ ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے مرنے والوں اور زخمیوں کے لیے معاوضے کی رقم کا اعلان کیا ہے۔

Exit mobile version