Site icon

ایلون مسک سے ملاقات کریں گے وزیر اعظم نریندر مودی​

ایلون مسک

ایلون مسک سے ملاقات کریں گے وزیر اعظم نریندر مودی

وزیر اعظم کا امریکی دورہ:وزیر اعظم نریندر مودی امریکہ میں ٹیسلا کے سی ای او اور ٹویٹر کے مالک ایلون مسک سے ملاقات کریں گے۔ اپنے اس نئے امریکی دورے کے دوران وزیر اعظم کئی اور مشہور لوگوں سے ملاقات کریں گے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل سال 2015 میں وزیر اعظم مودی اور ایلون مسک کی ملاقات ہوچکی ہے۔   خبروں کے مطابق ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک وزیر اعظم نریندر مودی  اس ملاقات میں ایلون مسک سے بھارت میں فیکٹری لگانے پر چرچا کریں گے۔

ملاقات اہم ہے: وزیر اعظم  نریندر مودی اور ٹیسلا کے مالک کی یہ ملاقات بہت اہم ہونے جا رہی ہے کیونکہ ایلن مسک بھارت میں ٹیسلا کی ٹیسلا فیکٹری لگانا چاہتے ہیں لیکن حالات سازگار نہیں ہیں۔ بھارت نے ٹیسلا کی درآمدی ٹیکس کم کرنے کی درخواست مسترد کر دی تھی۔ تاہم بھارت میں فیکٹری لگانے سے پہلے ٹیسلا یہاں کاروں کی جانچ کرنا چاہتی ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی اپنے امریکی دورے کے دوران ایلون مسک کے علاوہ  مزید 24 لوگوں سے ملاقات کریں گے۔ ٹیسلا کے تعلق سے کئی طرح کی  قیاس آرائیاں  کی جا رہی ہیں کہ بھارت میں ٹیسلا فیکٹری لگانے پر بات ہو سکتی ہے۔ تاہم ٹیسلا اور بھارتی حکومت کے درمیان درآمدی ڈیوٹی، ٹیکس اور چین کے مسائل جیسے کئی معاملات کی وجہ سے سہمتی نہیں بن پارہی ہے۔

بھارتی حکومت کا کہنا ہے کہ فی الحال درآمدات پر کوئی چھوٹ نہیں دی جائے گی۔ ٹیسلا پہلے بھارت میں اپنی فیکٹری لگائے، پھر کسی قسم کی چھوٹ دی جا سکتی ہے۔ بھارت چاہتا ہے کہ کار ساز کمپنیاں ملک میں مقامی طور پر گاڑیاں تیار کریں۔

Exit mobile version