جامعہ ملیہ اسلامیہ کو ملی میڈیکل کالج کی اجازت

جامعہ ملیہ اسلامیہ نے کل اعلان کیا کہ مرکزی حکومت نے جامعہ ملیہ اسلامیہ میں میڈیکل کالج شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ اس بات کا اعلان شیخ الجامعہ پروفیسر نجمہ اختر نے  صد سالہ تقریب کے دوران کیا۔ جس سے تقریب ہال تالیوں کی آوازوں سے گونج اٹھا۔ اور ہر طرف خوشیوں  کی  لہر دوڑ گئی۔

 شیخ الجامعہ  پروفیسر نجمہ اختر نے کہا کہ "ہمارے پاس ڈینٹسٹ ڈپارٹمنٹ، فزیوتھراپی، ابتدائی طبی امداد کے مراکز ہیں، لیکن جامعہ میں ایک میڈیکل کالج کی کمی ہمیشہ سے رہی ہے۔ بطور وائس چانسلر ، میں نے ہمیشہ اپنے طلباء اور فیکلٹی کی جانب سے میڈیکل کالج کی درخواست کی ہے۔ ہم نے اس کے لیے حکومت ہند سے درخواست کی، اور اب مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کو کیمپس میں میڈیکل کالج قائم کرنے کی اجازت مل گئی ہے

 
sailerawan.com

اس خبر سے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے محبین و مخلصین میں خوشیوں کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اس کے لیے وہ مرکزی حکومت کے ساتھ شیخ الجامعہ پروفیسر نجمہ اختر کو بھی مبارک باد پیش کررہے ہیں۔ اور اس تعلق سے ان کی طرف سے کی جانے والی کوششوں کا سراہنا کررہے ہیں۔ 

Exit mobile version