بہاراسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ کو ملا نیا چیرمین

Bihar State Madrasa Board

بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ کے  چیرمین کے عہدے پر سلیم پرویز کا انتخاب۔ مدارس میں خوشی کی لہر ، مبارکبادی کا سلسلہ جاری

بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجو کیشن بورڈ حکومتی سطح پر بہار کا سب سے قدیم اور بڑا مدرسہ بورڈ ہے ۔ جس کی ماتحتی میں بہار کے سینکڑوں مدارس کام کرتے ہیں ۔ مدارسہ ایجو کیشن بورڈ کے سابق چئیر مین عبد القیوم انصاری کی میعاد کے ختم ہونے کے بعد چیرمین کا عہدہ خالی پڑا تھا۔ مدارس ملحقہ کے اساتذہ ومحبین مستقل چیرمین کی مانگ مہینوں سے کررہے تھے۔  جسے اب پورا کردیا گیا ہے۔ اور بورڈ کو نیا چیرمین جناب سلیم پرویز کی شکل میں مل گیا ہے۔ 

سلیم پرویز صاحب کا شمار جنتا دل یو کے متحرک لیڈران میں ہوتا ہے۔ آپ کی پیدائش ۲۰ نومبر ۱۹۶۱؁ میں چھپرہ میں ہوئی۔  مختلف اسکولوں میں تعلیم حاصل کی۔ آپ زمانہ طالب علمی سے ہی سیاست میں متحرک رہے۔ جے پرکاش نارائن تحریک سے بھی وابستہ رہے ۔ آپ کا انتخاب بہار قانون ساز کونسل میں ڈپٹی چیرمین کی حیثیت سے  بھی ہوا۔  اور 2009 کے بلدیاتی انتخابات میں جنتا دل یونائیٹڈ کے ٹکٹ پر سارن قانون ساز کونسل حلقہ سے قانون ساز کونسلر منتخب ہوئے۔

حاجی عبدالصمد، سکریٹری مدرسہ ٹیچرس اینڈویلفیرایسوسی ایشن
عبدالقیوم ندوی ،صدر مدرسہ ٹیچرس اینڈویلفیرایسوسی ایشن

بہار جنتا دل یونائیٹڈ اقلیتی کمیٹی کے صدر اور سابق ڈپٹی اسپیکر بہار قانون ساز کونسل جناب سلیم  پرویز صاحب کو  بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکشین بورڈ کا نومنتخب چیرمین بنانے جانے پر لوگوں کی طرف سے مبارکباد دینے کا ا سلسلہ جاری ہے۔ مدرسہ ٹیچرس اینڈ ویلفیر ایسوسی ایشن کے صدرمولانا عبدالقیوم ندوی نے چیرمین کے انتخاب پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری مہینوں سے مانگ تھی کہ بہار مدرسہ بورڈ کومستقل چیرمین ملے۔ ہماری اس خواہش کی تکمیل وزیر اعلیٰ بہار جناب نتیش کمار کی طرف سے  دیر سے ہی سہی کردی گئی ہے۔ ہم وزیر اعلیٰ کے شکرگذار ہیں۔ ہماری یونین سلیم پرویز صاحب کو مبارکباد پیش کرتی ہے اور امید کرتے ہیں کہ آپ کا انتخاب بہار مدرسہ بورڈ کے لیے فال نیک ثابت ہوگا۔

وہیں مدرسہ ٹیچرس اینڈ ویلفیر ایسوسی ایشن کے سکریٹری جناب حاجی عبدالصمد نے کہا کہ سلیم پرویز صاحب ایک حساس اور تعلیم دوست انسان ہیں۔ ان کا انتخاب بہار مدرسہ بورڈ کے لیے خیر کا باعث ہوگا۔ انہوں نے جناب سلیم پرویز صاحب کے چیرمین بنائے جانے پر وزیر اعلیٰ بہار نتیش کمار اور نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو کا بھی شکریہ ادا کیا۔ اور امید جتائی کہ نو منتخب چیرمین مدرسہ بورڈ ککی بہتری کے لیے کام کریں گے۔ ان کی سرپرستی میں مدارس ملحقہ مزید ترقی کی راہوں کو طے کرے گا اور مدارس ملحقہ کے بہت سے کام جو اب تک  مستقل چیرمین نہ ہونے کی وجہ سے ادھورا پڑے تھے۔ نومنتخب چیرمین صاحب ترجیحی بنیاد پرپورا کرنے کی کوشش کریں گے۔ 

Exit mobile version