نیپال طیارہ حادثہ۔ سبھی مسافروں کی موت

نیپال طیارہ حادثہ

   بہتر مسافروں کی موت۔ ۵ بھارتی شہری بھی شامل

نیپال میں بڑا طیارہ حادثہ ہوا ہے۔  نیپال کی راجدھانی کٹھمانڈو سے یہ طیارہ پوکھرا کے لیے روانہ ہوا تھا۔  یتی ایرلائنس کا اے ٹی آر ۷۲ نمبر کا طیارہ آج صبح کاسکی ضلع کے پوکھرا میں حادثہ کا شکار ہوگیا۔ جس میں کل ۷۲ لوگ سوار تھے۔ سبھی حادثہ میں اپنی جان گنوا چکے ہیں۔ مہلوکین میں پانچ بھارتی باشندہ کے علاوہ ۴؍ طیارہ کے عملہ بھی شامل ہیں۔

طیارہ حادثہ کے بعد ایرپورٹ کو بند کردیا گیا ہے۔ اور راحت رسانی کا کام زورو شور سے چل رہا ہے۔ حادثہ کس وجہ سے ہوا۔ اس کی وضاحت اب تک نہیں کی گئی ہے۔

نیپال میں اس سے قبل بھی کئی طیارے حادثہ کا شکار ہوئے ہیں۔ بتایا جاتا ہے نیپال میں طیارہ حادثہ کی بڑی وجہ وہاں کے اونچے اونچے پہاڑ ہیں ۔  دنیا کے خطرناک ایرپورٹ بھی نیپال میں ہی ہیں۔ پہاڑوں کے بیچ چٹانوں کو کاٹ کر رن وے بنایا گیا ہے۔ رن وے کی لمبائی بھی بہت زیادہ نہیں ہوتی۔ ذرا سی بے احتیاطی حادثہ کا سبب بن جاتا ہے۔

Exit mobile version