بھارتی ٹیم کا سریز پر قبضہ
نیوزی لینڈ چاروں خانے چت
بھارتی ٹیم نے اندور میں کھیلے گئے اپنے تیسرے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ کو ہرا کر کر سیریز اپنے نام کرلیا ہے۔اس طرح نیوزی لینڈ تیسرا ونڈے بھی جیتنے میں ناکام رہا۔ ٹیم انڈیا نے اس میچ میں روہت شرما اور شبمن گل کی سنچریوں کی مدد سے 385 رنز کا اسکور کھڑا کیا جس کے جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 295 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔
وروہت شرما نے تقریباً تین سال کے بعد سنچری بنانے کامیابی حاصل کی جبکہ نوجوان بلے باز شبمن گل مسلسل سنچریاں بنا رہے ہیں۔ دونوں کی شاندار اننگز کے علاوہ بھارت کی جانب سے ہاردک پانڈیا نے طوفانی ففٹی لگائی جس کی بنیاد پر بھارت 385 تک پہنچنے میں کامیاب رہا۔ بھارت نے تیسرا ون ڈے جیتتے ہی ون ڈے رینکنگ میں بھی ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی ہے۔
بھارت کی جانب سے اس میچ میں شبمن گل نے 112، روہت شرما نے 101 اور ہاردک پانڈیا نے 54 رنز بنائے۔ ٹیم انڈیا نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 385/9 رن بنائے تھے، جواب میں نیوزی لینڈ نے بہتر آغاز کیا لیکن وہ میچ نہیں جیت سکی۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم تیسرے ون ڈے میں 295 کے اسکور پر آل آؤٹ ہوگئی۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیون کونوے نے سنچری اسکور کی اور 138 رنز بنائے۔ تاہم سامنے سے کوئی بھی ان کا ساتھ نہ دے سکا اور آخر کار نیوزی لینڈ میچ اور سیریز ہار گیا۔