کانگریس کی حکومت بنی تو چھتیس گڑھ میں بھی ذات پات کی مردم شماری کرائی جائے گی۔پرینکا گاندھی
اطلاعات کے مطابق کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کانگریس کے دوبارہ اقتدار میں آنے پر بہار کی طرز پر چھتیس گڑھ میں ذات پات کی مردم شماری کا اعلان کرتے ہوئے بی جے پی پر اس مسئلے پر خاموش رہنے اور لوگوں کی توجہ ہٹانے کی کوشش کرنے کاالزام لگایا۔ گاندھی نے کل یہاں اربن باڈی اور پنچایتی راج کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہار کی ذات پات کی مردم شماری کے اعداد و شمار کے مطابق او بی سی، درج فہرست ذات اور قبائل کی آبادی 84 فیصد ہے، تو کیا بڑے بڑے عہدوں پر بھی ان طبقوں کی اتنی ہی حصہ داری ہے ۔ ان کی شرکت اتنی کیوں نہیں ہوسکتی۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ ریاست میں کانگریس کی حکومت آنے پر غریبوں کو 10 لاکھ مکانات دیے جائیں گے۔