Site icon

ہندوستان میں کسی ایک نظریہ ومذہب کی بالادستی چلنے والی نہیں

ہندوستان میں کسی ایک نظریہ ومذہب کی بالادستی چلنے والی نہیں یہ ملک سب کا ہے : مولانا ارشدمدنی

اطلاعات کے مطابق  ملک کے موجودہ حالات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی نے دعوی کیا کہ اس وقت ملک کے حالات جس قدرتشویشناک ہیں اس کی ماضی میں نظیر نہیں ملتی اقتدارکی تبدیلی کے بعد یکے بعد دیگرے جو واقعات پیش آرہے ہیں اس سے اب اس میں کوئی شبہ نہیں رہ گیا ہے کہ ہندوستان فسطائیت کی گرفت میں ہے۔ یہ بات انہوں نے جمعیۃ علماء ہند کی مجلس عاملہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے دعوی کیا کہ فرقہ پرست اورانتشارپسند قوتوں کا بول بالاہوگیا ہے۔ ادھر چند برسوں کے دوران اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے ساتھ جو کچھ ہوتا آرہا ہے یہاں دہرانے کی ضرورت نہیں ہے نیا تنازعہ کھڑاکر کے مسلمانوں کو نہ صرف اکسانے کی کوششیں ہو رہی ہیں بلکہ انہیں کنارے لگادینے کی منصوبہ بندسازشیں ہورہی ہیں لیکن اس سب کے باوجودمسلمانوں نے جس صبر وتحمل کا مظاہرہ کیا ہے وہ بے مثال ہے

Exit mobile version