Site icon

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد منظور

اطلاعات کے  مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ہنگامی اجلاس میں اردن کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی اور انسانی امداد کی رسائی سے متعلق قرارداد کو منظور کرلیا گیا۔ یہ قرارداد 22 عرب ممالک کی نمائندگی کررہی تھی۔ غزہ کی موجودہ صورتحال سے متعلق پیش کردہ قرارداد کو 195 ارکان کی جنرل اسمبلی میں فرانس سمیت 120 ارکان کی حمایت حاصل ہوئی۔ امریکہ، اسرائیل اور آسٹریا سمیت 14 اراکین نے قرارداد کی مخالفت میں ووٹ دیا جبکہ بھارت، جرمنی، اٹلی اور برطانیہ سمیت 45 ارکان ووٹنگ سے غیر حاضر رہے۔

Exit mobile version