حضرت مولانا خالد ندوی غازی پوری و اساتذۂ ندوہ اور معتمدین جمعیۃ الاصلاح عامل شیخ کی کتاب کی نمائش کرتے ہوئے –مرکزی جمعیت الاصلاح ندوۃ العلماء میں "مفکر اسلام حضرت مولانا سید ابوالحسن علی ندوی ؒ بحیثیتِ مفسر و محدث اور داعی” نامی کتاب کا اجرا –
لکھنؤ: (محمد عامل شیخ) حضرت مولانا خالد ندوی غازی پوری کی صدارت میں مورخہ 2 نمبر بروز جمعرات کی شب آل ندوہ انعامی مقابلہ برائے اذان کا پروگرام منعقد کیا گیا ، تقریب کے اختتام پر محمد عامل ذاکر شیخ کی تالیف کردہ کتاب بنام "مفکر اسلام حضرت مولانا سید ابوالحسن علی ندوی ؒ بحیثیتِ مفسر و محدث اور داعی” کا اجرا دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ کے مرکزی جمعیۃ الاصلاح کے جمالیہ ہال میں حضرت صدر صاحب اور مولانا فخر الدین صاحب ندوی ، مولانا عبداللہ صاحب ندوی (استاذ دارالعلوم ندوۃ العلماء) کے مبارک ہاتھوں سے کیا گیا ، صدر صاحب نے مزید کامیابی و کامرانی کی دعاؤں سے نوازا اور حوصلہ افزائی کیں ، نیز دارالعلوم ندوۃ العلماء کے مختلف اساتذہ کرام نے بھی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مختلف دعائیہ کلمات سے ہمت افزائی فرمائیں ۔
اس موقع پر ناظم جمعیۃ الاصلاح محمد رافع ، عطاء الرحمن ، عادل معاذ ، محمد رافد ، تابش حسن ، اختر بہرائچی ، محمد آصف ، محمد حذیفہ کے علاوہ طلبا کثیر تعداد میں موجود رہے ۔ کتاب کے لیے ڈائریکٹ مصنف سے رابطہ کریں یا اس نمبر پر کال کریں۔9004425429)