ہیڈ کوچ راہل دراوڑ اور دیگر سپورٹ اسٹاف کے معاہدوں میں توسیع
اطلاعات کے مطابق بی سی سی آئی نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ راہل دراوڑ اور دیگر معاون عملہ کے معاہدوں میں توسیع کر دی ہے۔ بورڈ نے راہل دراوڑ کے ساتھ بات چیت کے بعد ان کی میعاد کو مزید بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ حال ہی میں ختم ہونے والے ورلڈ کپ 2023 کے بعد راہل دراوڑ کا معاہدہ ختم ہوگیا تھا بھارتی ٹیم نے ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب رہی تھی۔ تاہم آئی سی سی ایونٹ کے بعد درواڑ کی مدت ملازمت پر سوالیہ نشان کھڑا ہو گیا تھا، لیکن بی سی سی آئی نے سابق بھارتی کرکٹر کے معاہدے میں توسیع کی پیشکش کرتے ہوئے تمام شکوک و شبہات کو ختم کر دیے