وفاق المدارس کا بین المدارس اجتماع تعلیمی معیار کوبلند کر نے کا سبب:امتیازکریمی

مدرسہ دارالملت رامپورسگھری بلبھدر پورمیں بین المدارس اجتماع کا پر وقار آغاز

مظفر پور6دسمبر:2023/سیل رواں

وفاق المدارس دراصل تعلیمی نظام ونصاب میں یکسانیت لانے اور تعلیمی معیار کوبلند کر نے کا بہترین ذریعہ ہے۔ہمیں خوشی ہے کہ مفتی محمد ثنا ء الہدیٰ قاسمی ناظم وفاق المدارس الاسلامیہ کی تجویز پر مدرسہ دارالملت میں منعقد ہو رہا ہے۔ہم اسے اپنے لیے باعث سعادت سمجھتے ہیں،ہمیں امید ہے کہ یہ بین المدارس اجتماع مدارس اسلامیہ کے معیارتعلیم کو مزید بلند کر نے کا ذریعہ بنے گا۔ان خیالات کا اظہار مدرسہ دارالملت رامپورسگھری بلبھدرپور میں منعقد سہ روزہ بین المدارس اجتماع مدارس اسلامیہ کے افتتاح  کے موقعہ مدرسہ ھٰذاکے سیکریٹری جناب امتیازاحمد کریمی ممبر بہار پبلک سروس کمیشن نے پر اپنے صدارتی خطاب میں کیا۔وفاق المدارس کے پورے نظام کا تعارف کراتے ہوئے مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی نے اس نظام کی اہمیت وافادیت پر روشنی ڈالی۔انہوں نے مبادیات تدریس میں وقت کی پابندی،استحضار نیت اور تعلیم میں بچوں کی نفسیات کی رعایت پر زور دیا۔عمان سے آئے ہوئے مہمان مولانا حماد کریمی ندوی نے تدریس میں تربیت کی ضرورت اور عربی زبان کوزندہ زبان کی حیثیت سے پڑھانے کی اہمیت بیان کی۔ اپنے خطاب میں نائب ناظم امارت شرعیہ مفتی محمد سہراب ندوی نے تربیت کے مختلف اندازاور اقسام پر تفصیلی گفتگو کی۔مولانا مفتی وصی احمد قاسمی نائب قاضی مرکزی دفتر امارت شرعیہ نے طلبا کی شخصیت سازی میں اساتذہ کے کردار کی اہمیت وضرورت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ شخصی ارتقاء کی بنیاد ورطالب علمی میں ہی پڑتی ہے اور اس میں مضبوطی تلاوت کلام اللہ اور تزکیہ نفس سے پیدا ہوتی ہے۔مفتی شکیل احمد قاسمی استاذ دارالعلوم الاسلامیہ نے نحووصرف کی عملی تدریس کے طریقہ سے اساتذہ کوروشناس کرایا۔

 اجلاس کا آغازمحمدعمیر متعلم مدرسہ دارالملت کی تلاوت کلام پاک و نعت خوانی سے ہوا۔مولانا نظام الدین اسامہ ندوی صدرالمدرسین مدرسہ دارالملت نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا،جس میں مہمانوں کے استقبال کے ساتھ مدرسہ دارالملت کی خدمات اور وفاق المدارس کے کام کی تعریف کی۔اجلاس سے مولانا عبد القوی سابق صدرمدرس مدرسہ دارالملت،مولانا عبد العلیم ازہری مونگیر،مولانا عبد الولی منان،قاری دلنوازکشن گنج وغیرہ نے بھی خطاب کیا۔نظامت کے فرائض مولانا صالح عمر ندوی نے انجام دیا۔

Exit mobile version