Site icon

ملک میں اظہار رائے کی آزادی ختم ہو رہی ہے اور نوجوان بے روزگار ہو رہے ہیں: راہل گاندھی

India's main opposition leader of the Indian National Congress party, Rahul Gandhi, addresses a press conference at the party headquarters in New Delhi, India on October 18, 2023. (Photo by Kabir Jhangiani/NurPhoto via Getty Images)

ملک میں اظہار رائے کی آزادی ختم ہو رہی ہے اور نوجوان بے روزگار ہو رہے ہیں: راہل گاندھی

 پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس ختم ہوگیا لیکن ارکان پارلیمنٹ کی معطلی پر احتجاج جاری ہے۔ جمعہ کے روز اپوزیشن انڈیا اتحاد ملک بھر میں احتجاج کیا ہے۔ دارالحکومت دہلی کے جنتر منتر پر انڈیا اتحاد کی طرف سے احتجاجی جلسہ منعقد کیا گیا۔ جہاں تمام اپوزیشن جماعتوں کے رہنما جمع ہوئے اور حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا یا۔ اس دوران کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے مرکزی حکومت پر زبانی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک میں اظہار رائے کی آزادی ختم ہو رہی ہے اور نوجوان بے روزگار ہو رہے ہیں۔ پارلیمنٹ میں سیکورٹی لیپس کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ سوال سیکورٹی کی خلاف ورزی کا ہے لیکن سوال یہ بھی ہے کہ ان نوجوانوں نے یہ احتجاج کیوں کیا؟ اس کی وجہ بے روزگاری ہے، ملک میں شدید بے روزگاری ہے اور نوجوانوں کو آج روزگار نہیں مل رہا ہے۔

Exit mobile version