منیش سسودیا پانچ دنوں کے لیے ریمانڈ پر بھیجے گئے۔
دلی کے نائب وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے دوسرے نمبر کے لیڈر منیش سسودیا کوپانچ دنوں کے لیے سی بی آئی ریمانڈ پر بھیج دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ راؤس اوینیو کورٹ نے سنایا ہے۔ واضح ہو کہ سی بی آئی نے کورٹ سے منیش سسودیاسے مزید تفتشیش کے لیے پانچ دنوں کی ریمانڈ کا مطالبہ کیا تھا۔
سی بی آئی کا دعویٰ ہے کہ منیش سسودیا کہ کہنے پر ہی پانچ کروڑ کے کمیشن کو بارہ کروڑ میں تبدیل کردیا گیا تھا۔ اعلیٰ تفتیش کے لیے پانچ دنوں کی ریمانڈ کی ضرورت ہے۔ جسے سسودیا کے وکیل نے خارج کردیا ۔ لیکن کورٹ نے سسودیا کے وکیل کی باتوں کو ماننے سے انکار کردیا۔ سسودیا کی طرف سے تین وکیل کورٹ میں پیش ہوئے تھے۔
بتادیں کہ یہ معاملہ آب کاری شعبہ میں گڑبڑی سے تعلق رکھتا ہے۔ جس میں منیش سسودیا کی راست طور پر شمولیت کا دعویٰ کیا جارہا ہے۔