غیر اخلاقی حرکت ….
سوشل میڈیا پر اپنی رائے ظاہر کرنے والوں کی ایک بڑی تعداد ہے، مختلف ناموں سے گروپ موجود ہیں جن کو کسی خاص مقصد کے لیے بنایا گیا ہے، بناتے وقت پہلے سے ایڈمن کے پاس جتنے نمبر ات موجود ہیں، سب کو گروپ میں شامل کرکے دم لیتے ہیں، جن کو شامل کیا جا رہا ہے ان سے اجازت لینے کی ضرورت بھی محسوس نہیں ہوتی، شاید باید اِکا دُکا اور خال خال کوئی پوچھ لیتا ہے، ورنہ بیش تر ایڈمن حضرات اس جرم کے مرتکب ہوتے ہیں، اخلاقی تقاضہ تو یہ ہے کہ جب آپ کسی کا نمبر دوسرے کو شِیر کرتے ہیں تو اس کی بھی اجازت لینی چاہیے، کیوں کہ جس کا نمبر آپ دے رہے ہیں وہ آپ سے مربوط رہنے پر تو راضی ہے، وہ دوسرے سے بھی تعلق رکھنا چاہتا ہے یا نہیں،
غیر اخلاقی حرکت …. Read More »