سچ تو مگر کہنے دو!! اجمیر سے کمبھ میلے تک

نئے سال 2025 ء کا آغاز در اصل گزرے ہوئے سال کا تسلسل ہے۔ وہی تنازعات، کشیدگی، نفرت انگیز ماحول اور اس اندھیری نگری میں کبھی کبھی امید کہ جگنو بھی نظر آتے ہیں جیسے ایک طرف حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ کے آستانے پر بھی فرقہ پرستی سے آلودہ ذہنوں کے حامل بعض عناصر نے مندر ہونے کا دعوی کیاتو وزیر اعظم نریندر مودی نے عقیدت و احترام اور امن و سلامتی کے پیغام کے ساتھ چادر راجناتھ سنگھ کے ساتھ اجمیر کو روانہ کی۔

سچ تو مگر کہنے دو!! اجمیر سے کمبھ میلے تک Read More »

خوش فہمی کی چادر

قدیم روایت کے مطابق بھارت کے وزیر اعظم نے عرس غریب نواز کی نسبت سے مزار شریف کے لیے اپنی چادر روانہ کر دی۔گذشتہ سال کچھ صوفی حضرات نے بذات خود وزیر اعظم ہاؤس پہنچ کر مودی جی کے ہاتھوں سے چادر غریب نواز وصولنے اور ان کے فرستادہ بن کر اجمیر جانے کا شرف حاصل کیا تھا۔اس بار ان بزرگوں کو دعوت نہیں ملی یا پرمیشن، کچھ کہا نہیں جا سکتا۔اس بار مودی جی نے بی جے پی اقلیتی مورچے کے صدر جمال صدیقی اور اقلیتی امور کے مرکزی وزیر کرن رجیجو کو غریب نواز کی چادر سونپی اور انہیں اپنا نمائندہ بنا کر اجمیر شریف روانہ کیا

خوش فہمی کی چادر Read More »

Scroll to Top