علم و حکمت کے میدان میں آگے بڑھ کر اپنی عظمت رفتہ کو دوبارہ حاصل کیجئے:حضرت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی
اللہ اور اس کے رسول کی محبت ایمان والے کے لیے سب سے زیادہ ضروری چیز ہے ۔ ہمیں ہر کام اللہ کی رضا کے لیے اس کے حکموں کے مطابق ، اس کے پیغمبر کے بتائے ہوئے طریقہ پر اور اس کی بھیجی ہوئی کتاب کی رہنمائی میں کرنا چاہئے۔اللہ تعالیٰ نے یہ کتاب ہمیں اس لیے عطا کی تاکہ ہم اپنے ایمان کی حفاظت اس کتاب کے ذریعہ کر سکیں اور اس کی رہنمائی میں اپنی زندگی کے تمام مراحل گزار سکیں اور پوری دنیا کو خیر کی دعوت دے سکیں اور ان کے سامنے اسلام کی اچھائی اور اس کی خوبصورتی کو پیش کر سکیں۔