احمدپٹیل : کچھ یادیں کچھ باتیں

کانگریس کے سینئر لیڈر احمدپٹیل نے گزشتہ25 نومبر 2020 کو جب کوروناجیسی موذی وباکی زد میں آکر  جان ہاری تو پارٹی میں زلزلہ سا محسوس ہوا۔ یوں لگا کہ کوئی تناور درخت گرگیا ہو۔ احمد پٹیل اس وقت کانگریس کے خزانچی تھے اوران کا کمرہ کانگریس ہیڈ کوارٹر میں پارٹی صدر کی برابر میں تھا۔ اس سے قبل وہ کانگریس صدر سونیا گاندھی کے سیاسی مشیر رہ چکے تھے ۔ کانگریس میں ان کی جو حیثیت اوردبدبہ تھا‘ اسے لفظوں میں بیان کرنا مشکل ہے۔ اگر یہ کہا جائے کہ وہ کانگریس کی اعلیٰ قیادت کے کان، ناک اور زبان سبھی کچھ تھے تو بے جا نہیں ہوگا۔

احمدپٹیل : کچھ یادیں کچھ باتیں Read More »