Site icon

مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کے کلینڈر میں تعطیلات میں تصحیح کی جائے۔عبدالصمد

مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کے کلینڈر میں تعطیلات میں تصحیح کی جائے۔

حاجی عبدالصمد

سکریٹری مدرسہ ٹیچرس اینڈ و یلفیر ایسوسی ایشن

بہاراسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ ہر سال اپنے ملحقہ مدارس کے لیے تعطیل نامہ شائع کرتا ہے۔ جس میں مدارس ملحقہ کو ملنے والی تعطیلات، مدارس کے لیے احکامات اورسالانہ کلینڈر شامل ہوتا ہے۔قوی امید ہے کہ مدرسہ بورڈ امسال بھی یہ تعطیل نامہ شائع کرے گا۔
اس سلسلہ میں مدرسہ ٹیچرس اینڈ ویلفیر ایسوسی ایشن کے سکریٹری جناب حاجی عبدالصمد صاحب نے بہاراسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کے سکریٹری سے اکیڈمک اعلان یعنی تعطیل نامہ وکلینڈر میں مدارس ملحقہ کے مدرسین کو ملنے والی تعطیلات میں تصحیح کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 60 ایام کی تعطیل مدارس ملحقہ کے مدرسین کو ملتی ہیں، اس میں یوم جمہوریہ ، یوم آزادی اور لمبی تعطیل میں پڑنے والے جمعہ کے ایام بھی شامل ہوتے ہیں، جوکہ افسوسناک ہیں۔ حالانکہ ڈائریکٹر ابتدائی تعلیم کےمکتوب نمبر 1996، مورخہ 23.12.2022کے مطابق یوم جمہوریہ، یوم آزادی اور لمبی تعطیل یعنی( رمضان المبارک وغیرہ) کے درمیان پڑنے والے جمعہ کے ایام کو اس میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔
مدرسہ ٹیچرس اینڈویلفیر ایسوسی ایشن کے سکریٹری جناب حاجی عبدالصمد نے بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ کے سکریٹری سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ سال رواں کے لیے جاری ہونے والے کلینڈر میں درج بالا مکتوب کا خیال رکھا جائے۔ لہذا! وسطانیہ وفوقانیہ معیار کے مدارس کے لیے 60 ایام، اور مولوی معیار کے مدارس کےلیے 68 ایام کی تعطیل مدرسہ بورڈ کے کلینڈر میں شائع کیا جائے۔ ملاحظہ افسران کی تعطیل اس کے علاوہ ہوں۔

Exit mobile version