۱۲ ربیع الاول، یوم میلاد، جلوس اور تعطیلِ عام
۱۲ ربیع الاول، یوم میلاد، جلوس اور تعطیلِ عام

۱۲ ربیع الاول، یوم میلاد، جلوس، اور تعطیلِ عام از ـ محمود احمد خاں دریابادی _________________ ہندوستان جمہوری ملک ہے، یہاں مختلف مذاہب کے لوگ بستے ہیں، ہر مذہب کے بڑے تہواروں اور مذہب کے سربراہوں کے یوم پیدائش پر مرکز اور ریاستوں میں عمومی تعطیل ہوتی ہے ـ ۱۲ ربیع الاول کو چونکہ پیغمبر […]

بہار مدرسہ بورڈ کے چیرمین سے وسطانیہ ،فوقانیہ اور مولوی کے رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کی درخواست

رجسٹریشن اور پرمیشن کی تاریخ میں توسیع کرنے اور ویب پورٹل میں خامیوں کودورکرنے کے لیے مدارسِ ملحقہ کی نمائندگی کرنے والی متعدد تنظیموں نے چیرمین مدرسہ بورڈ سے کی درخواست

________________________

بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ کے ذریعے دی گئ تاریخ آج ختم ہورہی ہے۔ لیکن مدارس ملحقہ کی نمائندگی کرنے والی تنظیموں اور مدارس کے صدر مدرسین پریشان ہیں اور تاریخ میں توسیع کی مانگ کررہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ مدرسہ بورڈ نے جو تاریخ فارم فل ایپ کے لیے طے کی تھی وہ ناکافی ہے۔ ساتھ ہی مدرسہ بورڈ کے پورٹل پر کئ طرح کی خامیاں ہیں۔ جس کی اصلاح اشد ضروری ہے۔

پورٹل کی خامیاں:

(1) پورٹل کا آہستہ کام کرنا یا بہت دھیرے دھیرے کام کرنا

(2) رجسٹریشن فارم بھرنے کے بعد کمپیوٹر آپریٹر کی طرف سے کی گئ غلطیوں کو درست کرنے کے لیے edit کا آپشن نہ ہونا

(3) امتحان فارم بھرنے کے وقت دوبارہ فوٹو ، دستخط اور درخواست وغیرہ کو از سرے نو اپلوڈ کرنا

(4) رجسٹریشن کارڈ کے لئے پورٹل کے آئی ڈی پر آپشن کا نہ ہونا

(5) پیمینٹ کے لئے ملٹی پیمینٹ کا آپشن نہ ہونا

(6) سابق رجسٹریشن کا پورٹل سے غائب رہنا وغیرہ وغیرہ )

یہ اور ان جیسی کئ کمیاں ویب سائٹ میں موجود ہے۔ جس کی وجہ سے مدراس کے صدر المدرسین وکلرک حضرات پریشان ہیں۔

بہت سے صدر مدرسین شکایت کرتے ہوئے پائے گئے کہ پیمنٹ ریفنڈ کا کوئ آپشن نہیں ہے۔ بعض اوقات ایک فارم کے لیے پیمنٹ کیا گیا مگر وہ قبول نہیں ہوا۔ پھر دوبارہ پیمنٹ کیا گیا اور وہ قبول ہوگیا۔ میل کے ذریعے شکایت کے باوجود آج تک بینک سے کٹا ہوا پیسہ ریفنڈ نہیں ہوا۔ اور نہ ہی ہیلپ لائن والے نمبر سے کوئ رسپانس ملا۔

چیرمین مدرسہ ایجوکیشن بورڈ سے درخواست:

مدرسہ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن اور مدرسہ ٹیچرس اینڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زمہ داروں نے بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ کے چیرمین جناب سلیم پرویز صاحب سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ چیرمین صاحب پورٹل کی خامیوں کو خصوصی توجہ دے کر دور کرانے کی کوشش کریں۔ اور ساتھ ہی رجسٹریشن اور پرمیشن کے لئے تاریخ میں توسیع کا اعلان صادر کریں۔ تاکہ اب تک جن بچوں نے فارم نہیں بھرا ہے۔ ان کا سال ضائع نہ ہو۔

1 thought on “بہار مدرسہ بورڈ کے چیرمین سے وسطانیہ ،فوقانیہ اور مولوی کے رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کی درخواست”

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top
%d bloggers like this: