مسلمانوں کی حکمتِ عملی کیا ہونی چاہیے!!
مسلمانوں کی حکمتِ عملی کیا ہونی چاہیے!!

مسلمانوں کی حکمتِ عملی کیا ہونی چاہیے!! از: تفہیم الرحمٰن ___________________ ‎دنیا کی تاریخ میں غلامی ایک ایسا سیاہ باب ہے جو ہر دور میں مختلف شکلوں اور انداز میں جاری رہا ہے۔ کبھی جنگ کے نتیجے میں، کبھی سامراجی تسلط کے ذریعے، اور کبھی معاشی یا سیاسی استحصال کی صورت میں قوموں اور معاشروں […]

قانون تحفظ عبادت گاہ:ہر روز نئی ایک الجھن ہے
قانون تحفظ عبادت گاہ:ہر روز نئی ایک الجھن ہے

قانون تحفظ عبادت گاہ:ہر روز نئی ایک الجھن ہے از: سید سرفراز احمد تحفظ عبادت گاہوں کا قانون ایک ایسے وقت میں بنایا گیا تھا جب ہندو توا طاقتوں کی جانب سے بابری مسجد کی جگہ کو متنازعہ بنا کر رام مندر کا دعوی کیا گیا تھا جس کے لیئے ایل کے اڈوانی نے پورے […]

دستور ہند کا 75واں سال: اس کے نفاذ میں آر ایس ایس اور بی جے پی کی رکاوٹیں اور منو سمرتی کے نفاذ کی کوششیں
دستور ہند کا 75واں سال: اس کے نفاذ میں آر ایس ایس اور بی جے پی کی رکاوٹیں اور منو سمرتی کے نفاذ کی کوششیں

دستور ہند کا 75واں سال: اس کے نفاذ میں آر ایس ایس اور بی جے پی کی رکاوٹیں اور منو سمرتی کے نفاذ کی کوششیں از: محمد شہباز عالم مصباحی سیتل کوچی کالج، سیتل کوچی، کوچ بہار، مغربی بنگال ___________________ ہندوستان کا دستور 26 جنوری 1950 کو نافذ ہوا تھا اور اس کے ساتھ ہی […]

تازہ ترین پوسٹ

وفیاتی مضامین

ایک اور ساقی فیاض کا دور تمام ہوا

ایک اور ساقی فیاض کا دور تمام ہوا از قلم: محمد فہیم الدین بجنوری مے کدۂ قاسمی کی یہ روایت...
Read More
تجزیہ و تنقید

ہوم اسکولنگ کا بڑھتا ہوا رجحان اور والدین کے لیے رہنمائی

ہوم اسکولنگ کا بڑھتا ہوا رجحان اور والدین کے لیے رہنمائی از:- ڈاکٹر سلیم انصاری جھاپا، نیپال آج کے دور...
Read More
شخصیات

ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر: حیات اور کارنامے

ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر: حیات اور کارنامے از قلم: محمد شہباز عالم مصباحی اسسٹنٹ پروفیسر، سیتل کوچی کالج، سیتل کوچی،...
Read More
تجزیہ و تنقید

ستارے "شام” کے خونِ شفَق میں ڈوب کر نکلےف

ستارے "شام" کے خونِ شفَق میں ڈوب کر نکلے از:- ڈاکٹر محمد اعظم ندوی _______________ دنیا کی تاریخ شاید ہی...
Read More
تجزیہ و تنقید

انقلاب شام ۔حقائق اور غلط فہمیاں

انقلاب شام ۔حقائق اور غلط فہمیاں از:- محمد قمر الزماں ندوی استاذ/مدرسہ نور الاسلام کنڈہ پرتاپگڑھ ___________________ ملک شام میں...
Read More

فوقانیہ و مولوی فارم بھرنے کا اعلان

فوقانیہ و مولوی امتحانات کے فارم آن لائن بھرنے کا   آغاز

۲۰؍مارچ آخری تاریخ مقرر: ڈاکٹر محمد نور اسلام

ڈاکٹر محمد نور اسلام کنٹرولر آف اکزام نیشن ،بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ نے بحکم چیرمین جناب  عبدالسلام انصاری صاحب ریاست بہار کے تمام ملحقہ مدارس کے پرنسپل /صدر مدرس/طلبہ و طالبات اور گارجین حضرات کو اطلاع دی ہے کہ فوقانیہ و مولوی ۲۰۲۳ امتحانات سے متعلق رجسٹریشن /پرمیشن و دیگرامور  مکمل کرلیے گئے تھے۔  البتہ فوقانیہ و مولوی(سائنس، کامرس،آرٹس اور اسلامیات) کا فارم آن لائن بھرا جانا باقی ہے ۔ درجہ فوقانیہ و مولوی امتحانات ۲۰۲۳ کا فارم ۲۰؍مارچ ۲۰۲۳ تک آن لائن بھرائے جانے کا اعلان کیا جارہا ہے۔ جس کے لیے حسب ذیل ہدایت درجہ وار فوقانیہ امیدوار کو ایک ہزار روپیے اور درجہ مولوی کے لیے گیارہ سو روپیے فی امیدوار فیس کی ادائے گی آن لائن ہی کرنی ہے۔

  واضح ہو کہ سال ۲۰۲۳ کے امتحانات نئے نصاب کے مطابق منعقد ہوں گے۔ اس لیے فوقانیہ و مولوی ۲۰۲۳سے متعلق فارم بھرنے کے طریقہ کار میں بھی کچھ تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ اس ضمن میں دفتر کے ذریعے ہدایت نامہ تیار کر بورڈ کے ویب سائٹ  https://www.bsmeb.org/  پر اپلوڈ کردیا گیا ہے۔  مدارس کے صدر مدرسین اور ذمہ داران اس ہدایت کو ڈاؤنلوڈ کریں۔ اور اس میں دی گئی تمام ہدایات پر عمل کرتے ہوئے طلبہ و طالبات کا فارم بھرنا یقینی بنائیں گے۔  

فارم بھرنے کے دوران صدرمدرسین پوری مستعدی کا مظاہرہ کریں گے اور امیدوار کے فارم بھرنے میں کسی طرح کی غلطی ہوتی ہے تو اس کی ذمہ داری مدارس کے صدر مدرسین پر عائد ہوگی۔ وہیں ڈاکٹر محمد نور اسلام نے ویسے امیدوار کو مطلع کیا ہے جنہوں نے سال ۲۰۲۳ کے امتحان میں شامل ہونے کے لیے رجسٹریشن کرائے تھے لیکن امتحان فارم نہیں بھر سکے یا امتحان میں کامیاب نہیں ہوئے ، یا امتحان میں کسی وجہ سے شامل ہونے سے قاصر رہ گئے ہیں تو ویسے امیدوار سال ۲۰۲۳  کے امتحان میں صرف امتحان فارم بھریں گے۔ اور اسٹریم میں مولوی آرٹس/ مولوی اسلامیات میں سے کسی ایک اسٹریم کو منتخب کریں گے۔ اسے مدارس کے صدر مدرسین اور متعلق امیدوار اس شرط کو ذہن نشین کرلیں۔

 ڈاکٹر محمد نور اسلام نے مزید بتایا کہ نئے نصاب کے مطابق درجہ مولوی میں چار اسٹریم ہیں (۱) مولوی آرٹس (۲) مولوی سائنس (۳) مولوی کامرس (۴) مولوی اسلامیات ان چاروں اسٹریم میں سے کسی ایک اسٹریم کا انتخاب امیدوار کریں گے۔ اسٹریم کے انتخاب کے بعد اس میں کسی طرح کی کوئی تبدیلی دفتر کے ذریعے نہیں کی جائے گی۔ امیدوار اسی اسٹریم کے مطابق امتحان میں شامل ہوں گے۔ مزید انہوں نے واضح کیا کہ مولوی آرٹس کے زبان میں تین آپشن ۱۔ ہندی ۲۔ فارسی ۳۔ انگریزی میں سے کسی ایک موضوع کو منتخب کریں گے۔ اس کے علاوہ مولوی آرٹس میں پانچ موضوعات ۱۔ تاریخ، ۲۔ جغرافیہ، ۳۔ معاشیات، ۴۔ سیاسیات، ۵۔ ہوم سائنس میں سے کسی تین موضوعات کو منتخب کریں گے۔ اس کے علاوہ مولوی سائنس میں  حیاتیات اور حساب میں سے کسی ایک کو منتخب کریں گے۔ اسی طرح مولوی کامرس میں معاشیات اور پرینیور شپ میں سے کسی ایک موضوع کو منتخب کریں گے۔ 

      کنٹرولر آف اکزامینیشن نے مزید کہا کہ فارم آن لائن بھرنے میں کسی طرح کی دشواری ہو تو درج ذیل نمبر پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

7481950766

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top
%d bloggers like this: