Slide
Slide
Slide

قرآن مجید لازوال کتاب ہے۔ اس کی تلاوت، تحفیظ، وعظ و ارشاد آخرت کی کامیابی کا ضامن ہے۔

قرآن مجید لازوال کتاب ہے۔ اس کی تلاوت، تحفیظ، وعظ و ارشاد آخرت کی کامیابی کا ضامن ہے۔ عارف حسین ندوی

_______________

سیل رواں:پورنیہ

قرآن مجید اور حفاظ کی عظمت و رفعت اور ان کے مقام بلند کا کیا کہنا ، اللہ تعالیٰ نے کس قدر واضح اور دو ٹوک انداز اور الفاظ میں یہ اعلان کیا ہے کہ’’انا نحن نزلنا الذکر و انا لہ لحافظون‘‘ اس نصیحت نامہ اور کتاب ہدایت یعنی قرآن کو ہم نے ہاں ہم نے ہی نازل کیا ہے اور ہم ہی اس کے محافظ و نگہبان ہیں۔
نسبت بڑی اونچی چیز ہے اور نسبت ہی سے کسی چیز کی قیمت متعین ہوتی ہے ۔ چوں کہ قرآن مجید کلام ربانی ہے ۔ خدا کا کلام ہے، جو تمام کلاموں میں اعلی اور ارفع ہے ۔ اسے جب اپنے سینے میں محفوظ کرلیا جائے، تو اس نسبت سے حافظ قرآن کا مقام و رتبہ تو بلند ہو ہی جائے گا۔

آج مدرسہ تجوید القرآن کولٹولہ کھاڑھی، امور،ضلع پورنیہ بہار میں تکمیل حفظ قرآن کی مجلس منعقد کی گئی ہے۔ جس میں قرب و جوار کے جید و موقر علما کی موجودگی میں حفاظ طلبہ نے تکمیل حفظ قرآن کی رسم ادا کی۔

تقریب حفظ قرآن کی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا ابوصالح قاسمی جنرل سکریٹری جمعیت علماء ضلع پورنیہ نے کہا کہ قرآن کی فضیلت جگ ظاہر ہے۔ اس سے جڑے ہر قسم کے افراد مبارکباد کے مستحق ہیں۔ انہوں نے مدرسہ تجوید القرآن کے ناظم مولانا شمس قمر قاسمی کو مدرسہ کی دن دونی ترقی، تعلیم میں نمایاں کارکردگی اور بہتر انتظام و انصرام پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی ناظم صاحب کو صحت و تندرستی عطا فرمائے اورمدرسہ کو مزید ترقیات سے نوازے۔
مجلس میں مولانا مطیع الرحمان قاسمی، مولانا عارف حسین ندوی صدر مدرس مدرسہ غنچہ اسلام دھرم باڑی مفتی محمد معروف راہی، مولانا عبداللہ قاسمی، قاری محمد مظہر، مولانا عتیق الرحمن اسعدی، مولانا عبدالسلام، مولانا غلام ربانی مظاہری، محمد بابل دھرم باڑی،حافظ محمد انظر ثاقبی، ڈاکٹر محمد مظہر عالم حافظ محمد افتخار وغیرہ نے شرکت کی۔ مجلس کا اختتام مولانا فضل الباری نعمانی کی دعا پر ہوئ۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top
%d bloggers like this: