مدرسہ بورڈ آزاد مدرسہ کے الحاق کا راستہ کیا ہموار قابل مبارک باد چیرمین و سکریٹری ۔ منا انصاری
پٹنہ: ۸/جولائ (انور حسین)
غور طلب ہے کہ مورخہ 7/جولائ کو مدرسہ بورڈ کے چیرمین و سکریٹری کے جانب سے پریس ریلیز جاری کر اطلاع دی گئ کہ جن آزاد مدارس کو بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ سے الحاق کیلئے خواہش مند ہیں وہ دفتر مدرسہ بورڈ کے کاؤنٹر سے الحاق سے متعلق بک لٹ دستیاب کریں اور ضابطہ کے مطابق فارم کو پر کر کے دفتر مدرسہ بورڈ میں جلد از جلد جمع کریں تا کہ صد سالہ تقریب سے قبل آزاد مدارس کو الحاق دیا جا سکے ۔ عبد السلام انصاری نے یہ بھی کہا ہے کہ وسطانیہ کیلئے 06 کمرہ 15X20 سائز کا پانچ کٹھہ زمین جو مدرسہ نام سے منسوب ہو ساتھ ہی ایک مدرسہ سے دوسرے مدرسہ کی دوری کم ازکم 4 کیلومیٹرہونی چاہئے۔ مزید تفصیلات بک لٹ میں موجود ہیں مطالعہ کے بعد صحیح اور صاف ستھرے انداز میں بک لٹ سے منسلک اردو اور انگریزی کے فارم کو پر کریں سلیم پرویز چیئر مین مدرسہ بورڈ کی یہ خواہش ہے کہ آزاد مدارس جو غیر منظور شدہ ہیں اسے منظوری دی جائے تاکہ آنے والے دنوں میں انہیں کسی تکنیکی دقتوں کا سامنا نہیں کرنا پڑے ۔ مزید انہوں نے یہ بھی کہا کہ مدارس اسلامیہ ہمارا بنیادی دھروہر ہے۔ اسے ہم لوگوں کو محفوظ رکھنا ہے۔ ان باتوں کا ذکر کرتے ہوے سماجی کارکن حافیظ سہیل اختر عرف منا انصاری نے کہا کہ چیرمین سلیم پرویز و سکریٹری عبدالسلام انصاری قابل مبارک باد ہیں کہ قوم وملت کے دھروہر مدارس اسلامیہ و نونہالوں کے فلاح و بہبود کے لیۓ قدم بڑھایا اور توجہ دلایا و الحاق کے لیۓ راستہ ہموار کیا۔ رب کریم اجر عظیم عطاء کرے ۔