مدارس اسلامیہ کے تحفظ کے لیے باپو سبھا گار آڈیٹوریم میں تاریخی کنونشن کا انعقاد

چاروں[بہار، جھارکھنڈ، اڑیسہ اور مغربی بنگال] ریاستوں کے نمائندگان مدارس اور ارباب فکر و دانش کی باوقار موجودگی

(پھلواری شریف ،پٹنہ )

ناظم امارت شرعیہ بہار، اڈیشہ ، جھارکھنڈ و مغربی بنگال مولانا مفتی محمد سعید الرحمن قاسمی نے ایک اخباری بیان میں کہا کہ امارت شرعیہ کے زیر اہتمام، امیر شریعت بہار، اڈیشہ ،جھارکھنڈ و مغربی بنگال حضرت مولانا سید احمد ولی فیصل رحمانی مدظلہ کی صدارت میںآج مورخہ 11 ؍نومبر 2026 ء روز بدھ بوقت 10 ؍بجے دن سے پٹنہ کے باپو سبھاگار آڈیٹوریم میں مدارس اسلامیہ کنونشن کے عنوان سے ایک تاریخی اجلاس منعقد ہو رہا ہے، جس میں مدارس اسلامیہ کے تحفظ و بقا کے موضوع پر قائدین ملت کا اظہار خیال ہوگا،حضرت امیر شریعت مدظلہ مدارس کے قیام ، نظام اور دیگر کئی اہم پہلوؤں پر اپنا محاضرہ پیش فرمائیں گے اور مدارس کے مسائل ومشکلات پر غور ہو گا نیز مستحکم لائحہ عمل طے کیے جائیں گے ،اس اجلاس میں شرکت کے لیے بہار،اڈیشہ،جھارکھنڈاورمغربی بنگال سے علماء و دانشور ان،سیاسی و سماجی شخصیات، نقباء اور ملی رہنماؤں کی شرکت ہو رہی ہے ،جن مندوبین کرام کی تشریف آوری ہورہی ہے، ان کو ہر طرح سہولت بہم پہنچانے کے لیے رہنما نقشہ بھی شائع کر دیا گیا ہے کہ ان کے قیام و طعام کا نظم کہاں ہے اور گاڑیوں کی پارکنگ کہاں کرنی ہے، انتظامیہ کی طرف سے دی گئی ہدایات پر عمل کرنے سے مہمانوں کو سہولت ہوگی، ناظم صاحب نے کہا کہ کنونشن کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ،انہوں نے تمام مندوبین سے گذارش کی ہے کہ تمام مندوبین کرام ۱۰؍بجے دن سے پہلے باپو سبھا گار آڈیٹوریم پہونچ جائیں،ان شاء اللہ اجلاس کی کاروائی وقت پر شروع ہو جائے گی،مدارسِ اسلامیہ کے تحفظ کا موضوع آج کی تاریخ میں نہایت ہی اہم ہے اور یہ پوری ملت کی مشترکہ ذمہ داری ہے، ہمارے ملی وجود کی روشن علامت ہے، انہیں مدارس کی برکت سے مساجد کے منبر و محراب آبادہیں ، مدارس سے دینی قائدین ،علماء ومفتیان اور قضاۃ تیار ہوتے ہیں، جن کی رہنمائی میں ملت اسلامیہ شرعی زندگی گزارتی ہے؛ لیکن موجودہ حالات میں مدارس پر کئی طرح کے چیلنجز درپیش ہیں جن کے حل کے لیے ملت کے باشعور طبقہ کو غور کر کے مضبوط اقدام کرنا ہے،ناظم صاحب نے امید ظاہر کی کہ تمام مندوبین اپنی پر وقار موجودگی سے اجلاس کو کامیاب وبامقصد بنائیں گے۔

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اوپر تک سکرول کریں۔