تصاویر سوشل میڈیا پر نہ ڈالیں
ایام عیدالاضحی آنے کو ہے اور مسلمان حسب سابق قربانی کا عمل پیش کریں گے۔ ایسے میں کچھ ہدایتوں کی پابندی ضروری ہے۔ جمعیت علمائے ہند نے پیر کے روز مسلم کمیونٹی سے اپیل کی ہے کہ وہ عیدالاضحی کے موقع پر جانوروں کی قربانی کرتے وقت سرکاری ہدایات پر سختی سے عمل کریں اور قربانی کی تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر نہ کریں۔ عیدالاضحی کو قربانی کا تہوار بھی کہا جاتا ہے۔ یہ تہوار جمعرات کو منایا جائے گا۔ دنیا بھر کے مسلمان اللہ کی مرضی اور اس کے احکامات کی پیروی کرتے ہوئے اپنے اپنے ممالک کے قوانین کے مطابق جانوروں کی قربانی کرتے ہیں۔ قربانی کا رواج صدیوں پہلے شروع ہوا تھا جب حضرت ابراہیم نے اپنے بیٹے اسماعیل کو اللہ کے نام پر قربان کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔
جمعیۃ علماء ہند کے سربراہ مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر مسلمانوں کو جانوروں کی قربانی کرتے وقت احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہئیں۔ انہوں نے درخواست کی کہ قربانی کے جانوروں کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر نہ کی جائیں۔ مولانا مدنی نے سرکاری ہدایات پر عمل کرنے اور ایسے جانوروں کی قربانی نہ کرنے کی درخواست کی، جن کی قربانی جائز نہیں ہے۔ مولانا مدنی نے ان پر زور دیا کہ جب کوئی جائز قربانی کو روکنے کی کوشش کرے تو انتظامیہ کو اس کی اطلاع دیں۔