حکومتِ مغربی بنگال اور وزیر اعلیٰ محترمہ ممتا بنرجی کی جانب سے جاری کردہ اقلیتی اسکیمیں

حکومتِ مغربی بنگال نے اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لیے جو نمایاں اقدامات کیے ہیں، وہ قابلِ تقلید اور مثالی ہیں۔ خاص طور پر وزیر اعلیٰ محترمہ ممتا بنرجی کی قیادت میں مغربی بنگال اقلیتی ترقی و مالیاتی کارپوریشن (WBMDFC) کے تحت چلائی جانے والی مختلف اسکیمیں اقلیتوں (سکھ، عیسائی، پارسی، جین، بدھسٹ اور مسلم) کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔ یہ اسکیمیں نہ صرف اقلیتی طبقات کی تعلیمی، اقتصادی اور سماجی ترقی کا ذریعہ ہیں بلکہ ان کے لیے ایک محفوظ اور خوش حال مستقبل فراہم کرتی ہیں۔

حکومتِ مغربی بنگال اور وزیر اعلیٰ محترمہ ممتا بنرجی کی جانب سے جاری کردہ اقلیتی اسکیمیں Read More »

اے رحمان کی منٹو شناسی

کیا سعادت حسن منٹو کے افسانوں کی تفہیم کے لیے ، منٹو شناسوں نے جو الگ الگ راہیں چُنی ہیں ، وہ موزوں نہیں ہیں؟ یہ سوال ، اے رحمان کی کتاب ’ منٹو اندر ، باہر اور درمیان ‘ کا ’ پیش لفظ ‘ پڑھنے کے بعد ، کئیوں کے سامنے آ کھڑا ہوتا ہے ۔ مذکورہ سوال پر غور کرنے سے پہلے ، اِس کتاب کا کچھ احوال جان لیں

اے رحمان کی منٹو شناسی Read More »

مندروں کا بھی سروے کیا جائے

ہندوستان میں بی جے پی اور آر ایس ایس کے زیرِ سایہ حالیہ برسوں میں مسلمانوں کی تاریخی مسجدوں اور عبادت گاہوں کے خلاف یہ جھوٹا بیانیہ پیش کیا جا رہا ہے کہ یہ پرانے مندروں کو توڑ کر تعمیر کی گئی ہیں۔ اس بیانیے کو بنیاد بنا کر بعض تاریخی مساجد کا سروے کروایا جا رہا ہے۔

مندروں کا بھی سروے کیا جائے Read More »

قرآنی تناظر میں باپ کا مقام اور کردار

باپ ایک ایسا لفظ جو صرف تین حروف پر مشتمل ہے؛ لیکن اس کے معنی کی گہرائی سمندر کی وسعتوں کو شرمندہ کر تی ہے، باپ محض ایک رشتہ نہیں، بلکہ ایک سایہ دار شجر، ایک مضبوط دیوار، اور ایک غیر متزلزل بنیاد ہے، یہ اس شخصیت کا نام ہے جو اپنی ذات کی چمک کو ماند کر کے اولاد کے لیے روشن راہوں کی ضمانت دیتی ہے، اگر ماں کی محبت نرم شفق جیسی ہے، تو باپ کی محبت چھاؤں کی مانند ہے، وہ اپنی مشکل چھپائے اولاد کے دکھ سمیٹتا ہے۔

قرآنی تناظر میں باپ کا مقام اور کردار Read More »

لبرل ازم : چند ضروری باتیں

لبرل ازم، درحقیقت حقوق و اختیارات اور مساوات وآزادی کا بے طرح استعمال کرنے والا اور عقل واوہام پرست انسانوں کا قابل نکیر فکرو آوارگئ طبع سے مربوط ناقابل قبول تصورہے،جو آزاد خیالی، اسلامی حدود وقیود سے انحراف اور فکری گمرہی کی وجہ سےفتنوں کے تواتر کا راست سبب بناہوا ہے۔

لبرل ازم : چند ضروری باتیں Read More »

اوپر تک سکرول کریں۔