زوال پذیر انسانی معاشرہ اور ہمارا سیاسی نظام !

اتفاق سے ہم ایک ایسے معاشرے میں سانس لے رہے ہیں جہاں ہر مخالف گروہ کسی بھی معاشرتی فساد اور بگاڑ کی بنیادی وجہ اور اس کا حل ڈھونڈھنے کی بجائے اس ہتھیار کو مورد الزام ٹھہرانا شروع کردیتا ہے جس کی وجہ سے خون بہتا ہوا نظر آتا ہے ۔

زوال پذیر انسانی معاشرہ اور ہمارا سیاسی نظام ! Read More »

وہ دعا: دعا نہیں ہے جو بدل نہ دے نصیبہ

دعا عبادت کا مغز جوہر اور خلاصہ ہے۔ دعا عین عبادت ہے ۔ عبادت کی حقیقت چونکہ اللہ کے حضور میں خضوع تذلل اور اپنی بندگی و محتاجی کا مظاہرہ ہے اور دعا کا جزو و کل اور اول و آخر بھی اور ظاہر و باطن یہی ہے اس لئے دعا اس اعتبار سے یقینا عبادت کا مغز اور بنیاد ہے ۔

وہ دعا: دعا نہیں ہے جو بدل نہ دے نصیبہ Read More »

حجاب اور گھونگھٹ ، نفرت کی عینک ہٹا کر دیکھیں​

دراصل عریانیت کسی بھی مہذب معاشرہ کے لوگوں کو پسند نہیں ہے خواہ روشن خیالی کا کتنا بھی دعویٰ کرنے والا کیوں نہ ہو ۔یہ اشتہارات کی انڈسٹری ہے جو موقع بے موقع عورتوں کے جسموں کی نمائش کرتی ہے چاہے وہ مردوں کی شیونگ کریم ہو یا مردوں کے انڈرویئر ، وہ اس کے اشتہار میں ایسا سچویشن دیکھائے گی جس میں نیم برہنہ لڑکی یا لڑکیوں کا ہونا ” لازمی” ہو۔

حجاب اور گھونگھٹ ، نفرت کی عینک ہٹا کر دیکھیں​ Read More »

چالیس سال پہلے اور اب کے ماحول کا فرق !

یہ ایک ایسی تہذیبی و ثقافتی تبدیلی ہے جس پر پی ایچ ڈی کی جانی چاہئے لیکن لوگ ابھی بھی شاعروں اور ادیبوں کی ذاتی زندگی پر thesis لکھ کر ڈگریاں حاصل کر رہے ہیں ۔پہلے علماء بغیر سند اور پی ایچ ڈی کے بھی عالم تھے اب علماء سند اور پی ایچ ڈی کے بعد بھی اصل عالم نہیں رہے یا جو لوگ اسلامیات میں پی ایچ ڈی کرتے ہیں ان کا موضوع یہ ہوتا ہے کہ ضعیف حدیثیں کیا ہیں یا جدید جمہوری ماحول کے لحاظ سے تسلسل کے ساتھ بیان ہونے والے تاریخی واقعات کا رد کیسے کیا جاۓ ۔

چالیس سال پہلے اور اب کے ماحول کا فرق ! Read More »

مذہب کی بنیاد پر بھید بھاؤ نہیں​

برادری کی تلاش عموماً شادی بیاہ کے وقت ہوتی ہے ایک نسل اور ہڈی سے ہڈی ملانے کی کوشش ہوتی ہے بڑے شہروں میں اب وہ بھی کم ہی ہوتا ہے اس لئے کہ کفو (سوشل اسٹیٹس) کا معیار اور ترجیح نسل اور خاندان سے کہیں زیادہ اب لڑکا لڑکی کی تعلیم ، مکان ، ملازمت، تجارت، شکل و صورت اور قد کو دی جاتی ہے

مذہب کی بنیاد پر بھید بھاؤ نہیں​ Read More »

Scroll to Top