آن لائن اور ڈیجیٹل فراڈ: جدید دور کا ایک سنگین مسئلہ

ڈیجیٹل دور میں، جہاں ٹیکنالوجی نے انسانی زندگی کے ہر پہلو کو متاثر کیا ہے، وہیں جرائم کی نئی اقسام بھی وجود میں آئی ہیں۔ آن لائن اور ڈیجیٹل فراڈ ان جدید مسائل میں سے ایک ہے، جو نہ صرف مالی نقصان کا باعث بنتا ہے بلکہ سماجی اور نفسیاتی مسائل کو بھی جنم دیتا ہے۔

آن لائن اور ڈیجیٹل فراڈ: جدید دور کا ایک سنگین مسئلہ Read More »

دلی انتخابات میں امکانات

دلی میں انتخابی تاریخوں کا اعلان ہو چکا ہے۔ ایک ماہ کے اندر نتائج سامنے ا ٓجائیں گے۔ اور فیصلہ ہو جائے گا کہ دلی کا تاج کس کے سر پر سجے گا۔ ویسے دلی حکومت کے بارے میں یہ بات صادق آتی ہے کہ دلی کا وزیراعلی اور ان کی کابینہ بے تاج بادشاہ ہوتے ہیں ، اصل تاج تو دلی کے گورنر اور مرکزی حکومت کے سر پہ ہی رہتا ہے دلی کے مرکز کے زیر انتظام علاقہ ہونے کی وجہ سے اصل طاقت مرکزی حکومت کے نامزد کردہ گورنر اور منتخب ممبران پارلیمنٹ کے پاس ہوتی ہے

دلی انتخابات میں امکانات Read More »

مٹھ اور مت(ووٹ )کی سیاست

سماج میں عموما مذہبی شناخت سے وابستہ افراد کا احترام پایا جاتا ہے، ان کے لیے اس کا لحاظ ضروری ہے، لیکن بسا اوقات بہت سے لوگ احترام کا غلط استعمال کر کے اپنی بالا تری اور انا کی تسکین کرتے ہیں، اس کی ایک بڑی مثال و نمونہ، گور کھ ناتھ مٹھ کے مہنت دگ وجے ناتھ(ناہوں سنگھ ) مہنت اویدیا ناتھ(کرپال سنگھ بشٹ )اور یوگی آدتیہ ناتھ(اجے سنگھ بشٹ )ہیں

مٹھ اور مت(ووٹ )کی سیاست Read More »

سچ تو مگر کہنے دو!! اجمیر سے کمبھ میلے تک

نئے سال 2025 ء کا آغاز در اصل گزرے ہوئے سال کا تسلسل ہے۔ وہی تنازعات، کشیدگی، نفرت انگیز ماحول اور اس اندھیری نگری میں کبھی کبھی امید کہ جگنو بھی نظر آتے ہیں جیسے ایک طرف حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ کے آستانے پر بھی فرقہ پرستی سے آلودہ ذہنوں کے حامل بعض عناصر نے مندر ہونے کا دعوی کیاتو وزیر اعظم نریندر مودی نے عقیدت و احترام اور امن و سلامتی کے پیغام کے ساتھ چادر راجناتھ سنگھ کے ساتھ اجمیر کو روانہ کی۔

سچ تو مگر کہنے دو!! اجمیر سے کمبھ میلے تک Read More »

خوش فہمی کی چادر

قدیم روایت کے مطابق بھارت کے وزیر اعظم نے عرس غریب نواز کی نسبت سے مزار شریف کے لیے اپنی چادر روانہ کر دی۔گذشتہ سال کچھ صوفی حضرات نے بذات خود وزیر اعظم ہاؤس پہنچ کر مودی جی کے ہاتھوں سے چادر غریب نواز وصولنے اور ان کے فرستادہ بن کر اجمیر جانے کا شرف حاصل کیا تھا۔اس بار ان بزرگوں کو دعوت نہیں ملی یا پرمیشن، کچھ کہا نہیں جا سکتا۔اس بار مودی جی نے بی جے پی اقلیتی مورچے کے صدر جمال صدیقی اور اقلیتی امور کے مرکزی وزیر کرن رجیجو کو غریب نواز کی چادر سونپی اور انہیں اپنا نمائندہ بنا کر اجمیر شریف روانہ کیا

خوش فہمی کی چادر Read More »

اوپر تک سکرول کریں۔