Sailerawan

ایک چڑیا کی تین نصیحتیں

تفہیم وعظ و نصیحت، پند و موعظت اور دعوت و تبلیغ میں قصصی اور حکایتی اسلوب بہت موثر ہوا کرتا ہے ،اس کے ذریعہ مخاطب کو اپنی طرف متوجہ کرنا آسان ہوتا ہے ، قصصی اسلوب افہام و تفہیم میں بہت معاون ہوتا ہے ،اگر آپ اپنے مخاطب کو کوئی بات مثال اور واقعہ کے ذریعہ سمجھائیں گے ،تو وہ جلد اس کو سمجھیں گے اور ان کے لئے اس پر عمل پیرا ہونا آسان ہو جائے گا ۔

ایک چڑیا کی تین نصیحتیں Read More »

دستور ہند! مختصر، مختصر

ہندوستان کا ایک جامع دستور ہے، جس کو ڈاکٹر بھیم راو امبیڈکر کی صدارات میں بنی دستور ساز اسمبلی نے ترتیب دیا ہے اس دستور میں تقریبا 400 کے قریب آڑٹیکل یعنی دفعات ہیں، بعض آرٹیکلس کی ذیلی دفعات بھی ہیں ـ ابتدا میں ایک مختصر سی تمہید ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ہم ہندوستانی باشندے اپنے ملک کو عوامی سیکولر جمہوریہ بنانے اور یہاں کے تمام باشندوں کو مکمل انصاف و مساوات دینے کا عہد کرتے ہوئے اس دستور کو اپنے آپ پر نافذ کرتے ہیں ـ

دستور ہند! مختصر، مختصر Read More »

سیل رواں

مسلم پرسنل لاء ـ ایک مختصر تعارف

اسلام زندگی گزارنے کا ایک مکمل طریقہ ہے، ہر گوشہ حیات کے لئے اس میں رہنمائی موجود ہے ـ جب اسلامی حکومتیں تھیں تب بیشتر مسلم ممالک میں ہر سطح پر اسلامی قوانین نافذ تھے ـ خواہ اُن کا تعلق زمین جائداد ،خرید وفروخت، صنعت وحرفت، شادی بیاہ، طلاق، خلع، رضاعت، بچوں کی پرورش و پرداخت سے ہو یا جرم سزا، چوری ڈکیٹی، زنا، دھوکہ فریب، غبن وغیرہ سے ـ

مسلم پرسنل لاء ـ ایک مختصر تعارف Read More »

ارتداد: اسباب اور تدارُک

اسلام ایک ایسا نظامِ حیات ہے، جس نے مختلف شعبہائے زندگی اور تمام مراحل کے لیے دستورالعمل تیار کیا ہے۔ بہتر زندگی گزارنے اور فطرت کے مطابق عمر بسر کرنے کے لیے واضح ہدایات دیں اور سیدھا راستہ دکھایا ہے۔ دینِ اسلام ایک آفاقی مذہب ہے اور اس میں ہر گوشۂ حیات کے لیے روشن طریق، واضح اور معتدل احکام موجود ہیں۔ مذہبِ اسلام کو یہ امتیاز حاصل ہے کہ اس میں تمام چیزوں کی اور ہر پریشانی کے لیے احکام اور راہِ نجات موجود ہے۔

ارتداد: اسباب اور تدارُک Read More »

قربانی پر اعتراض

قربانی-بعض اشکالات اور غلط فہمیاں

قربانی کے ایام میں بعض لوگ یہ اشکال کرتے ہیں کہ اربوں روپے کے جانور ذبح کرنے سے کیا بھلاہوتاہے؟اگر اتنی بڑی رقم غریبوں میں تقسیم کردی جائے، یا دوسرے رفاہی کاموں اور قوم وملت کی فلاح وبہبودمیں خرچ کردی جائے، تو کتنا بڑا کام ہوگا!۔

قربانی-بعض اشکالات اور غلط فہمیاں Read More »

sailerawan.com

سچائی اور حقیقت کا اعتراف مومن کی خوبی ہے

مومن اور فاسق میں فرق یہ ہے کہ مومن سچائی اور حقیقت کا فورا اعتراف کر لیتا ہے اور فاسق کے سامنے جب حق آتا ہے سچائی آتی ہے تو وہ فورا اپنی ذات اور شخصیت کے تحفظ کی خاطر اس کا انکار کر دیتا ہے ۔ یہ دونوں ایک دوسرے سے بالکل مختلف کردار ہیں اور دو مختلف کردار کا انجام ایک جیسا نہیں ہوسکتا ۔

سچائی اور حقیقت کا اعتراف مومن کی خوبی ہے Read More »

خوشیوں میں مفلوک الحال لوگوں کو شامل کریں

خوشیوں میں مفلوک الحال لوگوں کو شامل کریں

اسلام میں ہر موقع پر انسانی پہلو کو ملحوظ رکھا گیا ہے۔ مثال کے طور پر اسلام میں دو تہوار ( عید) ہیں عید الفطر اور عید الاضحٰی ۔ ان دونوں تہواروں میں اسلام کا سماجی پہلو سب سے زیادہ نمایاں ہوتا ہے ؛ عید الفطر سے قبل رمضان المبارک میں مسلمان زکوٰۃ اور صدقات دل کھول کر غرباء میں تقسیم کرتے ہیں ۔ عید کے روز نماز سے قبل صدقة الفطر اور عید الاضحٰی میں قربانی کا گوشت تقسیم کرتے ہیں ۔

خوشیوں میں مفلوک الحال لوگوں کو شامل کریں Read More »

سیل رواں

قربانی ایک عظیم اور بے مثال عبادت ہے

،،قربانی،، ایک اہم ترین عبادت ہے، پرانی قوموں سے یہ دستور رہا ہے کہ لوگ قربانی کو اپنے پروردگار سے اپنے تعلق کو بڑھانے کا ذریعہ سمجھتے ہیں، حضرت ابراہیم خلیل اللہ کو آزمائش کے طور پر حضرت اسمعیل علیہ السلام کو راہ خدا میں قرآن کرنے کا حکم دیا گیا تھا، جب حضرت ابراہیم علیہ السلام اس سخت اور کڑی آزمائش میں بھی پورے اترے، تو اللہ تعالیٰ نے خوش ہوکر حضرت اسمعیل علیہ السلام کی جگہ ایک جنتی مینڈھے کی قربانی کرائی اور اللہ تعالیٰ کو حضرت ابراہیم علیہ السلام کا یہ عمل اتنا پسند آیا کہ قیامت تک آنے والے صاحب نصاب مالدار مسلمانوں پر قربانی کو واجب قرار دیا۔

قربانی ایک عظیم اور بے مثال عبادت ہے Read More »

وہ دیکھنا پڑے گا جو دیکھا نہ جائے گا۔

وہ دیکھنا پڑے گا جو دیکھا نہ جاۓ گا

ہم دنیا کی کوئی بھی زبان بولیں۔ رویوں کی اپنی ایک عالمی زبان ہوتی ہے ۔زبان آدمی کی پہچان کرواتی ہے کہ وہ کس ملک اور کس علاقے کا ہے لیکن رویے شخصیتوں کی پہچان کرواتے ہیں کہ وہ خاندانی ہے یا نہیں ۔خاندانی سے ہماری مراد ماں کی آغوش سے لیکر باپ کی نصیحت اور وہ معاشرہ ہے، جس میں ایک نسل مسلسل تربیت کے ادوار سے گزرتی ہے اور یہی تربیت اسے اپنے اسکول کالج سناج اور یونیورسٹی میں بھی منفرد بناتی ہے ۔

وہ دیکھنا پڑے گا جو دیکھا نہ جاۓ گا Read More »

Scroll to Top