ہم کہاں جا رہے ہیں

کچھ دنوں پہلے ایک فلم ریلیز ہوئی۔ نام ہے پٹھان۔ آپ میں سے جتنے بھی سوشل میڈیا سے ذرہ برابر بھی لگاؤ رکھتے ہیں۔ اس کے بارے میں جانتے ہوں گے۔ یہ فلم ریلیز سے قبل ہی کئی طرح کے اعتراضات اورمخالفت میں گھر گئی۔ بھاجپا کے کئی نام ور چہروں نے کھلے عام فلم پٹھان کی مخالفت میں بیانات دیے اور بائیکاٹ کا اعلان بھی کیا۔ اس فلم کی ہیروئن دیپکا پاڈوکون کے لباس کو لے کر خوب چرچا ہوئی۔ بھگوا بکنی پہننے کی وجہ سے اس بات کا غوغا کیا گیا کہ بھگوا بکنی پہن کر خاص مذہب کو نشانہ بنایا گیا ہے ۔ لہذا جب تک بھگوا بکنی والی سین کو ہٹایا نہیں جاتا۔ہم مخالفت کرتے رہیں گے۔

ہم کہاں جا رہے ہیں Read More »

مولانا ارشد مدنی کا بیان بہت ہی اہم اور مُسکِت

جمعیت علماے ہند کے حالیہ اجلاس میں مولانا ارشد مدنی صاحب کی طرف سے دیا گیا بیان بہت اہم، بر وقت،جرات بھرا، بہت مدلل و محتاط اور نہایت نپاتلا ہے۔ اور ہمیں چاہیے کہ جس تناظر اور جس ملکی فضا میں جن لوگوں کو خطاب کرتے ہوئے یہ اہم بیان دیا گیا ہے۔ اسی تناظر میں اس کو سمجھیں-

مولانا ارشد مدنی کا بیان بہت ہی اہم اور مُسکِت Read More »

بخل اور ایمان ایک دل میں جمع نہیں ہوسکتے۔

شح مال کی لالچ اور بخیلی کو کہتے ہیں۔ ظاہر ہے کہ جوانسان مال کا حریص ہوگا اس کے اندر بخل کی صفت پائی جائے گی۔ یہی وجہ ہے کہ بخالت ایمان سے میل نہیں کھاتیں۔ ایمان تو یہ چاہتا ہے کہ آدمی مال کا پجاری نہ بنے، مال کی قدر اس کے نزدیک بقدر ضرورت ہو۔ بلکہ جو کچھ انسان کمائے اس میں سے دین کے پھیلانے ، غریبوں کو کھلانے اور دیگر اسلامی ضروریات پر خرچ کرے۔حد سے زیادہ مال کی چاہت اور مال سمیٹنے کا جذبہ نہ تو دینی ضرورتوں پر خرچ کرنے دیتا ہے اور نہ ہی بے سہارا، لاچار و مجبور بندگانِ خدا پر رحم کرنے دیتا ہے۔

بخل اور ایمان ایک دل میں جمع نہیں ہوسکتے۔ Read More »

لوکیش منی کی الجھن

سوال یہ نہیں کہ ملت اسلامیہ ہند کو نیند سے بیدار ہونے کی ضرورت ہے ۔سوال یہ ہے کہ جس طرح مسلسل اس کے اطراف میں گھیرا تنگ ہو رہا ہے اسے نیند آتی ہی کیوں ہے ۔ اور اگر آتی ہے تو اس کا دو ہی مطلب ہو سکتا ہے ۔ یا تو وہ بے حس ہے یا انہیں بھی حالات کی سنگینی کا علم نہیں ہے یا ان کے علماء اور اہل دانش حالات کی ٹھیک سے ترجمانی کرنے سے قاصر ہیں ۔آپ کہیں گے کہ اگر ہمیں معلوم بھی پڑ جائے تو بھی ہم کر کیا سکتے ہیں ۔

لوکیش منی کی الجھن Read More »

اوپر تک سکرول کریں۔