Site icon

"چھوٹی تقریریں“ مکاتبِ اسلامیہ اور مدارسِ دینیہ کے طلبہ و طالبات کے لئے نایاب تحفہ

ظفر امام

ظفر امام قاسمی

✍️ ظفر امام قاسمی

____________________

    ”چھوٹی تقریریں“ معروف قلم کار حضرت اقدس مفتی مناظر صاحب نعمانی قاسمی ناظم ادارہ اسعد المدارس صفانگر کشن گنج کی ایک ایسی شاہکار اور دلآویز تالیف ہے جس نے بہت کم مدت میں پذیرائی کے آسمان پر اپنی کمندیں ڈال دی ہیں، *بھرپور مواد،عمدہ تعبیرات،بلیغ تشبیہات اور برمحل اشعار سے مرصع اس کتاب کی مقبولیت و محبوبیت کا اندازہ آپ اس بات سے لگاسکتے ہیں کہ گزشتہ سال محض چند مہینوں میں اس کے تین ایڈیشن ہاتھوں ہاتھ فروخت ہوگئے،اور امسال ابھی اسی ہفتے کتاب چھپ کر آئی اور اس کا پورا ایڈیشن محض دو دن میں ہی ختم ہوگیا،اور اب بھی سینکڑوں کی تعداد میں آرڈر آئے ہوئے ہیں۔*
     چھوٹے درجہ کے طلبہ اور طالبات کے لئے لکھی گئی ”چھوٹی تقریریں“نامی اس کتاب کی ایک خصوصیت یہ ہے کہ اس کی ساری تقریریں سوائے ایک دو تقریروں کے دو سے ڈھائی صفحات پر ہی مشتمل ہیں، چھوٹے طلبہ کا دماغ چھوٹی چیزوں کی طرف زیادہ راغب ہوتا ہے اس لئے وہ بآسانی کھیل کود کرکے بھی اس کی تقریروں کو یاد کر سکتے ہیں،اس کتاب کی دوسری سب سے اہم خصوصیت جو کسی بھی تقریر کی جان ہوا کرتی ہے وہ ہے اس کی تقریروں کے مواد،مؤلف نے اس کے مواد پر کوزے میں سمندر والا کام کیا ہے، اس کی ہر تقریر میں مواد آپ کو وافر مقدار میں چھلکتا ہوا نظر آئے گا،علاوہ ازیں عمدہ تعبیرات،بلند آہنگ تشبیہات اور برمحل اشعار کے استعمال نے اس کے حسن میں مزید نکھار پیدا کر دینے والا کام کیا ہے،نیز کتاب کے اخیر مختلف مواقع کے لئے استعمال ہونے والے شاندار اشعار کا ایک اچھا خاصا ذخیرہ بھی پرودئے گئے ہیں جو اس کتاب کا ایک شاہکار اضافہ ہے،میرا دعوی ہے کہ اگر بچہ اس کی تقریروں کو ازبر کرلے تو وہ کسی بھی محفل کو اپنی مٹھی میں کرلے گا اور زمزمۂ تحسین سے پوری فضا گونج اٹھے گی اور مستقبل میں آسمانِ خطابت کا درخشندہ ستارہ بننے سے اسے کوئی روک نہیں سکے گا۔
      *الغرض اس کتاب کا چوتھا ایڈیشن منظر عام پر آکر ختم بھی ہوگیا ہے پانچویں ایڈیشن کی تیاری جاری ہے،تاہم کچھ کتابیں (جن کی تعداد ساٹھ یا ستر کی ہوگی) راقم السطور کے پاس اسٹاک ہیں،راقم السطور کے متعلقین میں سے جن کو بھی طلب ہو وہ اس کتاب کو منگواکر اپنے حلقۂ تدریس میں شامل نونہالوں کو تقریر و خطابت سے لیس کرانے میں اس کتاب کی مدد لے سکتے ہیں۔*
    نوٹ: کیونکہ دستی اور پارسل کا معاملہ ہوتا ہے،نیز کتاب کی قیمت بھی زیادہ نہیں ہے،اس لئے قیمت کی جانکاری کے لئے میرے نمبر پر رابطہ کریں۔
                                                       رابطہ نمبر:
8002796215    
9279949787 

Exit mobile version