حرمت رسول ﷺ کا تحفظ: ہمارا فرض، ہماری ذمہ داری
حرمت رسول ﷺ کا تحفظ: ہمارا فرض، ہماری ذمہ داری

حرمت رسول ﷺ کا تحفظ: ہمارا فرض، ہماری ذمہ داری ازقلم: مولانا محمد اطہر ندوی استاذ جامعہ ابوالحسن علی ندوی مالیگاؤں ________________ آج کے دور میں جہاں سوشل میڈیا ایک طاقتور ذریعہ بن چکا ہے، اس کا مثبت اور منفی دونوں پہلو ہمارے سامنے ہیں۔ ایک طرف یہ علم اور شعور پھیلانے کا مؤثر ذریعہ […]

برقی مواصلاتی آلات اور دنیا کا مستقبل
برقی مواصلاتی آلات اور دنیا کا مستقبل

برقی مواصلاتی آلات اور دنیا کا مستقبل ✍ سلمان فاروق حسینی ____________________ لبنان اور شام میں لگ بھگ 5/ہزار پیجرز حملوں کے بعد الیکٹرانک مواصلاتی آلات جیسے وائرلیس لیپ ٹاپ ریڈیو کمپیوٹر اور جی پی آر ایس کے ذریعہ سائبر اٹیک کرکے ہزاروں دھماکے کئے گئے جس میں دو بچوں سمیت 40 کے قریب لوگ […]

بریکس گروپ (BRICS Group) اور اس کے مقاصد
بریکس گروپ (BRICS Group) اور اس کے مقاصد

بریکس گروپ (BRICS Group) اور اس کے مقاصد ✍️محمد شہباز عالم مصباحی سیتل کوچی کالج، سیتل کوچی کوچ بہار، مغربی بنگال _________________ دنیا کی سیاسی اور اقتصادی ساخت میں مسلسل تبدیلیاں آتی رہتی ہیں، اور اسی تبدیلی کی ایک مثال بریکس گروپ (BRICS Group) ہے، جو کہ پانچ بڑی ابھرتی ہوئی معیشتوں—برازیل، روس، بھارت، چین، […]

تيرے سينے ميں اگر ہے تو مسيحائی کر
تيرے سينے ميں اگر ہے تو مسيحائی کر

تيرے سينے ميں اگر ہے تو مسيحائی کر ✍️ محمد ہاشم خان __________________ پیش نظر کالم میں اصل مخاطب ضلع سدھارتھ نگر کے کوثر و تسنیم سے دھلے ہوئے صراط مستقیم پر گامزن اہل حدیث افراد ہیں لیکن اگر دیگر مسالک و عقائد کے متبعین مثلاً دیوبندی، تبلیغی اور بریلوی حضرات اسے خود پر منطبق […]

انوارِ دینیات:ایک مختصر تعارف نامہ

ظفر امام قاسمی

________________

کافی عرصے سے قلب میں یہ آرزو تھی کہ کوئی ایسی چھوٹی سی کتاب ترتیب دی جائے جس کی ضرورت انسان خاص کر نونہالانِ قوم کو قدم قدم پر پڑتی ہو،مگر جس طرف بھی نگاہ اٹھاکر دیکھتا میدان پُر پاتا وہاں مزید اضافے کی گنجائش نظر نہ آتی،کتابوں کی اُن جھرمٹ میں کوئی روزن نکالنے میں مجھے حد درجہ جھینپ سی محسوس ہوتی،پھر ایک دن بہادرگنج (کشن گنج بہار)شہر میں واقع ایک علم دوست انسان برادرِ مکرم جناب محب اللہ بھائی کی ”شمع بک ڈپو“ میں جانے کا اتفاق ہوا –موصوف کافی عرصے سے کتابوں کی تجارت سے وابستہ ہیں،انہیں بازار میں کتابوں کی مانگ اور طلب کا خوب تجربہ ہے– انہوں نے مجھ سے فرمائش کی کہ ”چہل ربنا مع چہل احادیث اور مسنون دعاؤں پر مشتمل ایک چھوٹی سی کتاب ترتیب دیجیے“اس پر میں نے جواب دیا کہ ”اس طرح کی کتابیں تو بازار میں پہلے ہی سے دستیاب ہیں“اس کے جواب میں انہوں نے کہا:تو کیا ہوا؟ایک ہی نوعیت کی کتاب ترتیب دینے میں کوئی عیب تو نہیں ہونا چاہیے،نیز آپ اس میں کچھ مزید چیزوں کا اضافہ کردیجیے“موصوف کی بات سن کر میری وہ رگ ایک بار پھر سے جی اٹھی جو عرصہ سے سوچتے سوچتے تقریبا کملا گئی تھی۔
لہذا نہ چاہتے ہوئے بھی اُن کی شہہ پر عید الاضحیٰ کی تعطیل کے موقع سے اللہ کا نام لےکر اس ہمہ وقتی کتاب کی ترتیب کا کام شروع کیا اور چند ہی دنوں میں بحمداللہ کتاب اپنے اختتام کو پہونچی،جو اب الحمدللہ ”انوارِ دینیات“ کے نام سے طباعت ہوکر منصۂ شہود پر آچکی ہے،کتاب کے پیشِ ورق پر موجود بقیة السلف حضرت اقدس الحاج مولانا محمد انوار عالم صاحب مظاہری ناظم عمومی دارالعلوم بہادرگنج نے ”دعائیہ کلمات“ اور پسِ ورق پر مشہور قلمکار اور درجنوں کتابوں کے مصنف و مؤلف مخدوم گرامی حضرت اقدس مفتی مناظر نعمانی قاسمی صاحب بانی ادارہ اسعد المدارس رحمن گرکشن گنج کے” تاثراتی کلمات “نے کتاب کی وقعت و اہمیت کو چار چاند لگادئے ہیں۔ فجزاہم اللہ احسن الجزاء
ضرورت کے پیش نظر ”چہل ربّنا،چہل حدیث اور مسنون دعاؤں کے ساتھ اس میں وضو،غسل،تیمم اور نماز کے سنن و واجبات کے علاوہ،ترکیبِ نماز،نمازِ جنازہ،نمازِ عیدین،خطبۂ جمعہ،مختصر معلومات سیرت کے علاوہ مزید کچھ چیزوں کا اضافہ کرکے دریا بکوزہ والے کام کی ایک ناکام سعی کی گئی ہے،جن کا علم ان شاء اللہ آپ کو دورانِ مطالعہ ہوجائےگا۔
امید ہے کہ اہلِ نظر اِس چھوٹی سی کاوش کو محبت کی نگاہ سے دیکھیں گے اور قبولیت کے ہاتھوں لیں گے،اور کسی طرح کی فروگزاشت پر اصلاح فرمائیں گے۔
دعا ہے کہ اللہ پاک اِسے قبول فرمائے اور میرے،میرے والدین،تمام متعلقین اور جملہ اساتذہ کے لئے نجات کا ذریعہ بنائے۔۔ آمین۔
کتاب کی ضخامت 56 صفحہ پر مشتمل ہے،کتاب کی طباعت معیاری اور سرورق کی تزئین نہایت دیدہ زیب ہے،( اس کے لئے میں حضرت مفتی مناظر صاحب نعمانی قاسمی صاحب کا خصوصی شکر گزار ہوں) کتاب کی قیمت 30 روپے متعین کی گئی ہے۔ مکاتب دینیہ اور مدارس اسلامیہ میں تعلیم دینے والے حضرات اپنے طلبہ کو رنگا رنگ معلومات سے لیس کرانے کے لئے درج ذیل نمبرات پر رابطہ کریں 8002796215

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top
%d bloggers like this: