Site icon

بہار کے بھاگلپور گنگا جہاز گھاٹ پر 11 شیو بھگت ڈوبے۔ چار کی موت

بھاگلپور، 22 جولائی

بہار کے بھاگلپور ضلع میں اتوار کی رات تقریباً 2 بجے ساون کے پہلے پیر کے لیے دریائے گنگا سے پانی لینے گئے 11 شیو بھکت ڈوب گئے۔ ان میں سے چار لوگوں کی موت ہو گئی اور باقی سات کو بچا لیا گیا۔ یہ حادثہ ضلع کے بھوانی پور تھانہ علاقے میں مدھوراپور گنگا شپ گھاٹ پر پیش آیا۔ گھاٹ کے آس پاس کے لوگوں نے غوطہ خوروں کی مدد سے تمام 11 شیو بھکت نوجوانوں کو باہر نکالا۔ ان میں سے چار کی موت ہوچکی ہے۔ متوفی نوگچھیا تھانہ علاقہ کے نیا ٹولہ کا رہنے والے ہیں۔ ان میں دو نابالغ ہیں، گاؤں والوں کے مطابق، مرنے والوں میں شیوم کمار (18) والد دگمبر شرما، سونو کمار (16) والد دلیپ گپتا، آلوک کمار (18) والد سنتوش بھگت اور سنجیو کمار (17) والد ارون کمار شامل ہیں۔ چاروں دوست ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ ڈوبتے آلوک کو بچانے کے لیے ایک ایک کرکے سب نے گنگا میں چھلانگ لگا دی، سب سے پہلے پانی لینے کی وجہ سے یہ حادثہ ہوا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی بھوانی پور تھانہ صدر مہیش کمار، سرکل آفیسر وشال اگروال، آر او بھرت کمار جھا موقع پر پہنچ گئے۔

بشکریہ: ہندوستان سماچار
Exit mobile version