حرمت رسول ﷺ کا تحفظ: ہمارا فرض، ہماری ذمہ داری
حرمت رسول ﷺ کا تحفظ: ہمارا فرض، ہماری ذمہ داری

حرمت رسول ﷺ کا تحفظ: ہمارا فرض، ہماری ذمہ داری ازقلم: مولانا محمد اطہر ندوی استاذ جامعہ ابوالحسن علی ندوی مالیگاؤں ________________ آج کے دور میں جہاں سوشل میڈیا ایک طاقتور ذریعہ بن چکا ہے، اس کا مثبت اور منفی دونوں پہلو ہمارے سامنے ہیں۔ ایک طرف یہ علم اور شعور پھیلانے کا مؤثر ذریعہ […]

برقی مواصلاتی آلات اور دنیا کا مستقبل
برقی مواصلاتی آلات اور دنیا کا مستقبل

برقی مواصلاتی آلات اور دنیا کا مستقبل ✍ سلمان فاروق حسینی ____________________ لبنان اور شام میں لگ بھگ 5/ہزار پیجرز حملوں کے بعد الیکٹرانک مواصلاتی آلات جیسے وائرلیس لیپ ٹاپ ریڈیو کمپیوٹر اور جی پی آر ایس کے ذریعہ سائبر اٹیک کرکے ہزاروں دھماکے کئے گئے جس میں دو بچوں سمیت 40 کے قریب لوگ […]

بریکس گروپ (BRICS Group) اور اس کے مقاصد
بریکس گروپ (BRICS Group) اور اس کے مقاصد

بریکس گروپ (BRICS Group) اور اس کے مقاصد ✍️محمد شہباز عالم مصباحی سیتل کوچی کالج، سیتل کوچی کوچ بہار، مغربی بنگال _________________ دنیا کی سیاسی اور اقتصادی ساخت میں مسلسل تبدیلیاں آتی رہتی ہیں، اور اسی تبدیلی کی ایک مثال بریکس گروپ (BRICS Group) ہے، جو کہ پانچ بڑی ابھرتی ہوئی معیشتوں—برازیل، روس، بھارت، چین، […]

تيرے سينے ميں اگر ہے تو مسيحائی کر
تيرے سينے ميں اگر ہے تو مسيحائی کر

تيرے سينے ميں اگر ہے تو مسيحائی کر ✍️ محمد ہاشم خان __________________ پیش نظر کالم میں اصل مخاطب ضلع سدھارتھ نگر کے کوثر و تسنیم سے دھلے ہوئے صراط مستقیم پر گامزن اہل حدیث افراد ہیں لیکن اگر دیگر مسالک و عقائد کے متبعین مثلاً دیوبندی، تبلیغی اور بریلوی حضرات اسے خود پر منطبق […]

وقف اراضی  کا اندراج رجسٹر 2 میں ضرور کرائیں

ضروری اپیل

وقف اراضی کا اندراج رجسٹر 2 / میں ضرور کرائیں

( مولانا ڈاکٹر) ابوالکلام قاسمی شمسی

______________

مسلم سماج کے اہل خیر حضرات نے غریبوں اور محتاجوں کی مدد کے لئے اور مدارس و مساجد کی تعمیر و ترقی کے لئے زمین و جائیداد وقف کئے ہیں ، موقوفہ زمین کی آمدنی سے غریب غرباء و مساکین کی مدد کی جاتی ہے ، بہت سے وقف کرنے والے حضرات نے مدرسہ اور مسجد کے لئے زمین جائیداد وقف کی ہے ، ایسی موقوفہ زمین پر مساجد کی تعمیر کی گئی ہے ، جن میں عبادت کی جاتی ہے ، مدارس کی عمارت تعمیر کی گئی ہے ، جہاں تعلیم کا کام ہوتا ہے ، کاشت اور کھیتی کی زمین کی آمدنی سے مدارس و مساجد کے اخراجات پورے کئے جاتے ہیں ، غرباء و مساکین پر خرچ کئے جاتے ہیں۔

پہلے وقف کردہ زمین کے لئے کسی طرح کی پابندی نہیں تھی ، اس لئے وقف بورڈ وغیرہ میں اس کے رجسٹریشن کی بھی ضرورت محسوس نہیں کی گئی ، لیکن موجودہ وقت میں وقف کی زمین کے سلسلہ میں حکومت کی نظر بھی اچھی نہیں ہے ، اور مسلم سماج کے لوگوں نے بھی اوقاف کی جائیدادوں کی اچھی طرح حفاظت نہیں کی ، جس کی وجہ سے غیروں کے درمیان مسلمانوں کی شبیہ بہت خراب ہوئی ہے ، اس لئے اپنے لوگوں اور حکومت دونوں سے اوقاف کا تحفظ موجودہ وقت کی اہم ضرورت ہوگئی ہے ، اس طرح اوقاف کی جائیدادوں کے تحفظ کے لئے ان کا وقف بورڈ میں رجسٹریشن کرانا ضروری ہوگیا ہے ، تاکہ وہ جائیداد سرکاری ریکارڈ میں وقف کے نام سے درج رہے اور کوئی اس پر قبضہ نہ کرسکے ، اسی تناظر میں ملی تنظیموں کی جانب سے اپیل کی گئی ہے کہ اوقاف کی زمین ، جیسے مساجد ، مدارس اور قبرستان وغیرہ کا سرکاری رجسٹر 2/ میں اندراج کرایا جائے ، یہ رجسٹر بلاک میں سی او کے پاس موجود ہے ، وہاں زمین کی تفصیلات کے ساتھ ضروری کاغذات منسلک کر کے درخواست جمع کریں ، اور وقف کردہ زمین کا رجسٹر 2 / میں اندراج کروائیں ، پھر ضروری کاغذات حفاظت سے رکھ لیں ، تاکہ وقت پر کام آئے ، ساتھ ہی جس مسجد یا قبرستان کا رجسٹریشن نہیں ہوا ہے ، ان کا بھی وقف بورڈ میں رجسٹریشن کرائیں۔

عام طور پر وقف کردہ زمینوں پر مساجد اور قبرستان ہیں ، وقف کی زمین مساجد و قبرستان سے متعلق ہوتی ہے ، اس کے لئے متولی ہوتے ہیں ، اگر مدارس ہیں ،تو اس کے مہتم یا سیکریٹری ہوتے ہیں ، وہ مدارس کی زمینوں کے ذمہ دار ہوتے ہیں ، موجودہ وقت میں متولی اور سیکریٹری کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس جانب خصوصی توجہ دیں ، اوقاف کی جائیدادوں کا اندارج وقف بورڈ اور رجسٹر 2/ میں کرائیں ، بہار میں سروے کا کام شروع ہے ، سروے میں بھی وقف زمین کی تفصیلات میں وقف لکھوائیں ، تاکہ آئندہ اوقاف کی جائیدادوں کی حفاظت ہوسکے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top
%d bloggers like this: