غیر منصفانہ اور ظالمانہ وقف ترمیمی بل ناقابل قبول: محمد جاوید
مظفرپور:7/ ستمبر(سیل رواں)
آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ اور امارت شرعیہ کی ہدایت کے مطابق تنظیم امارت شرعیہ مظفرپور مجوزہ ترمیمی وقف بل 2024 کے خلاف مکمل سرگرم عمل ہے۔ ان خیالات کااظہار تنظیم امارت شرعیہ مظفرپور کے متحرک و فعال نائب صدر و ارباب حل و عقد محمد جاوید نے کیا انہوں نے مزید کہا کہ تنظیم امارت شرعیہ مظفرپور کے زیر اہتمام 8 ستمبر بروز اتوار 2 بجے دن سے لے کر 4:30 بجے تک حشمت پیلیس نواب روڈ چندوارہ مظفر پور میں وقف بل کے خلاف اوقاف تحفظ بیداری کانفرنس منعقد کی جارہی ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ تمام حضرات سے شرکت کی درخواست ہے خاص تور سے وہ نوجوان جو موبائل اچھی طرح چلانا جانتے ہیں تو وقف بل کے خلاف زیادہ سے زیاده سے زیادہ تعدادمیں میں جے پی سی کو میل بھیجنے کے لئے ضرور سے ضرور تشریف لائیں۔ انہوں نے کہا کہ وقف ترمیمی بل 2024 کے خلاف بذریعہ میل مسلمان بڑی تعداد میں اپنی رائے بھیج رہے ہیں، ان کے اندر عوامی سطح پر بیداری بھی پائی جا رہی ہے، ملت کی اجتماعی اور متحدہ کوششوں کے مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ اس بیداری کو برقرار رکھتے ہوئے اِسے بامقصد تحریک میں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ ہر علاقے میں پائی جانے والی یہ بیداری 15 ستمبر کو امارت شرعیہ کے زیر اہتمام پٹنہ کی تحفظ اوقاف کانفرنس کو موثر اور تاریخی بنائے۔ اس موقع پر تنظیم امارت شرعیہ مظفرپور کے صدر محمد شعیب اور جنرل سکریٹری راعی شاہد اقبال منا نے مشترکہ طور پر کہا کہ وقف ترمیمی بل 2024 کی خرابیوں سے لوگ جیسے جیسے واقف ہو رہے ہیں، اس بل کے خلاف ان کی آواز بلند ہو رہی ہے۔ وہ اس غیر منصفانہ اور ظالمانہ بل کو مکمل طور پر مسترد کرنے کا مطالبہ کرنے لگے ہیں، جو خوش آئند ہے۔