Slide
Slide
Slide

حضرت اشرف ملت کچھوچھوی کے ہاتھوں جامعہ اشرفیہ نُزہۃ البنات کا سنگِ بنیاد: بچیوں کے روشن مستقبل کی جانب اہم قدم

حضرت اشرف ملت کچھوچھوی کے ہاتھوں جامعہ اشرفیہ نُزہۃ البنات کا سنگِ بنیاد: بچیوں کے روشن مستقبل کی جانب اہم قدم

20 ستمبر 2024، ڈھالیہ، ہنومان گڑھ

________________

عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے آل انڈیا علماء و مشائخ بورڈ کے صدر اور ورلڈ صوفی فورم کے چیئرمین حضرت مولانا سید شاہ محمد اشرف کچوچھوی کے دست اقدس سے جامعہ اشرفیہ نُزہۃ البنات کا سنگِ بنیاد رکھا گیا جس کے لئے قاری ابوالفتح نعیمی اشرفی نے اپنی بستی کی بچیوں کی تعلیم کے لیے زمین کا عطیہ دیا، جس پر یہ مدرسہ قائم کیا جائے گا۔ یہ تقریب 20 ستمبر 2024 بروز جمعہ، نماز جمعہ کے بعد منعقد ہوئی۔

حضرت اشرفِ ملت نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی آمد سے دنیا سے جہالت کا خاتمہ ہوا، اور آپ ﷺ نے علم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے فرمایا کہ علم حاصل کرنا ہر مسلمان مرد و عورت پر فرض ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج کے دن یہ جامعہ، غوث العالم میموریل ایجوکیشنل سوسائٹی کے زیر انتظام، علم کی روشنی پھیلانے کے لیے قائم کیا جا رہا ہے، اور یہ پودا جو آج لگایا جا رہا ہے، جلد ہی سرسبز ہوگا اور علاقے کی خوشحالی کا ذریعہ بنے گا۔

حضرت نے اس بات پر زور دیا کہ قوم کی بچیوں کی تعلیم و تربیت کے لیے ملک کے ہر ضلع میں دینی اور دنیاوی تعلیم کے ادارے قائم کیے جائیں گے، اور یہ مہم جاری رہے گی۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس تحریک کو کامیاب بنانے کے لیے اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھیں۔

اس تقریب میں سید محمد راشد اشرف، حضرت مولانا سید محمد راشد انور شمسی، قاری ابوالفتح نعیمی اشرفی، قاری مقصود عالم، مولانا فیض محمد، مولانا قطب الدین، قاری مشتاق، مولانا شہسوار، حافظ غلام اشرف، محمد سلیم اشرفی، مولانا مراد علی اور علاقے کی دیگر اہم شخصیات شریک تھیں۔ شاہِ سمنان انتظامیہ کمیٹی کے اراکین بھی موجود تھے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top
%d bloggers like this: