سقوط شام: اندیشے ، امکانات
سقوط شام: اندیشے ، امکانات

سقوط شام: اندیشے ، امکانات از: ڈاکٹر تسلیم رحمانی ____________________ آخر کار شام میں بشار الاسد کی حکومت کا خاتمہ ہو ہی گیا ۔ اس کے ساتھ ہی ظلم و استبداد کے ۶۱ سالہ عہد کا بھی خاتمہ ہوگیا نیز عرب دنیا میں کمیونسٹ نظریے کی حامی بعث پارٹی کا آخری قلعہ بھی منہدم ہوگیا۔ […]

کرپٹو کرنسی اور اسلام: ایک جامع تجزیہ
کرپٹو کرنسی اور اسلام: ایک جامع تجزیہ

کرپٹو کرنسی اور اسلام: ایک جامع تجزیہ از؛ ڈاکٹر سلیم انصاری جھاپا، نیپال ___________________ کرپٹو کرنسی ایک قسم کی ڈیجیٹل یا ورچوئل کرنسی ہے جس کے بارے میں آج ہر خاص و عام بات کر رہے ہیں۔ چونکہ یہ ہمارے لیے ایک نئی چیز ہے اور بحیثیت مسلمان ہمیں اسے جاننا چاہیے تاکہ ہم فیصلہ […]

عصر حاضر میں خواتین کو درپیش مسائل اور تعلیمات نبوی ﷺ
عصر حاضر میں خواتین کو درپیش مسائل اور تعلیمات نبوی ﷺ

عصر حاضر میں خواتین کو درپیش مسائل اور تعلیمات نبوی ﷺ از: ڈاکٹر سلیم انصاری جھاپا، نیپال _________________ عصر حاضر میں خواتین کو درپیش مسائل پیچیدہ اور ہمہ جہت ہیں، جو مختلف تہذیبی، سماجی، اور اقتصادی پہلوؤں کو محیط ہیں۔ ان مسائل میں اسلام کے عطا کردہ حقوق سے لاعلمی، سماجی رسم و رواج کی […]

تازہ ترین پوسٹ

تعارف و تبصرہ

ملک شام اور شہر دمشق کا تعارف اور تاریخ

ملک شام اور شہر دمشق کا تعارف اور تاریخ ترتیب: محمد قمر الزماں ندوی _____________________ ملک شام کا تذکرہ حدیث...
Read More
تجزیہ و تنقید

سقوط دمشق کی کہانی

سقوط دمشق کی کہانی از:- افتخار گیلانی __________________ مشرقی ترکی کے قصبہ کیلس میں سرحد سے بس 500میٹر دور شامی...
Read More
تجزیہ و تنقید

دیدی کا عزم: بنگلہ صنعت – مغربی بنگال میں صنعتی انقلاب کی نئی بنیاد

دیدی کا عزم: بنگلہ صنعت – مغربی بنگال میں صنعتی انقلاب کی نئی بنیاد از: محمد شہباز عالم مصباحی سیتل...
Read More
ماحولیات

سردی کا موسم اور ہماری ذمہ داریاں

سردی کا موسم اور ہماری ذمہ داریاں مفتی ناصرالدین مظاہری ________________ موسم سرما کی آمد آمد ہے ۔ رسول اللہ...
Read More
مقالات

ہر سال کی طرح امسال بھی ہوا زخم تازہ مگر ۔۔۔۔۔۔۔۔

ہر سال کی طرح امسال بھی ہوا زخم تازہ مگر ۔۔۔۔۔۔۔۔ از: جاوید اختر بھارتی ( سابق سکریٹری یو پی...
Read More

صدر جمعیۃ علماء یوپی حضرت مولانا عبدالرب اعظمی کے سانحہ ارتحال پر اظہار تعزیت

صدر جمعیۃ علماء یوپی حضرت مولانا عبدالرب اعظمی کے سانحہ ارتحال پر اظہار تعزیت

نئی دہلی ۷ دسمبر: حضرت مولانا عبدالرب اعظمی صدر جمعیۃ علماء یوپی و ناظم مدرسہ انوارالعلوم جہانا گنج طویل علالت کے بعد آج مالک حقیقی سے جاملے ۔ ان کی عمر ستر سال تھی۔ تاریخ پیدائش 11اکتوبر 1954ہے۔ دارالعلوم دیوبند سے آپ کی فراغت 1972بمطابق 1392ہجری میں ہوئی ۔ چالیس سالوں تک مدرسہ انوارالعلوم کے ناظم رہے۔بہت ہی متحرک و فعال شخصیت تھی۔

ان کی وفات حسرت آیات پر صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی اور ناظم عمومی مولانا حکیم الدین قاسمی نے گہرے رنج وملال کا اظہار کیا ہے ۔ مولانا موصوف نیک نفس و شریف الطبع بزرگ اور عالم با عمل تھے ۔مولانا مرحوم بزرگانہ شفقت، خدا پرستی اور خدا ترسی کی مثال اور اپنے اکابر ومشائخ کی پاک زندگی کا نمونہ تھے ۔جمعیۃ علماء ہند اور اس کی تحریکات سے آپ کا واسطہ اور رابطہ گوشت اور پوست جیسا تھا ۔ہر وقت آپ کی خدمات جمعیۃ علماء ہند کے لیے حاضر تھیں ۔ حضرت مولانا متین الحق اسامہ کانپوریؒ کے وصال کے بعد آپ کو 4ستمبر 2021 جمعیۃ علماء اترپردیش کا صدر منتخب کیا گیا ۔قبل ازیں جمعیۃ علماء یوپی کے مختلف عہدوں پر رہ کر قابل قدر خدمات انجام دیں ۔اس کے علاوہ مشرقی یوپی میں مدرسہ انوارالعلوم کے ذریعہ نصف صدی تک ہزاروں تشنگان علوم کو بلاواسطہ فیض پہنچایا ، آپ نے ایک کریم النفس اور مشفق استاذ کی حیثیت سے اہل علم کی ایک کھیپ تیار کی ہے ، جو ان کے لیے صدقہ ٔ جاریہ ہے (ان شاءاللہ ) ۔ ان کی وفات اترپردیش کے لیے بالخصوص نقصان عظیم ہے۔

اس موقع پر مولانا علیہ الرحمۃ کے متعلقین ، پسماندگان و احباب بالخصوص صاحبزدگان کے ساتھ ان کے اندوہ مفارقت میں مساوی شریک ہیں اور دعا گو ہیں کہ باری عز اسمہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائےاورلواحقین کو صبر جمیل کی توفیق ارزانی فرمائے۔اس موقع پر جمعیۃ علماء ہند کے سبھی احباب و متعلقین اور ارباب مدارس سے گزارش ہے کہ مولانا مرحوم کے لیے ایصال ثواب اور دعائے مغفرت کا اہتمام کریں ۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top
%d bloggers like this: