مولانا انصار احمد قاسمی صدر و مولانا انوار احمد قاسمی بلا مقابلہ جنرل سکریٹری منتخب ہوئے
جونپور یوپی۔
شہر کی مشہور و معروف تعلیمی سوسائٹی اسلامک ویلفیئر سوسائٹی کے ممبران و عہدیداران کا انتخاب اتوار کو جامعہ مومنات للبنات جامعہ نگر جونپور میں کرایا گیا اس دوران معاون رجسٹرار وارانسی کے حکم کے مطابق راجکیہ بالیکا انٹر کالج کی پرنسپل منجولتا نے انتخابی ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے انتخابی عمل کو غیر جانبداری کے ساتھ مکمل کروایا۔
انتخابی عمل کے بعد منجولتا نے اسلامک ویلفیئر سوسائٹی کے عمومی ارکان کے سامنے انتخابی نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ سوسائٹی کے سابق صدر ابوالوفا کی غیر موجودگی میں منعقد انتخابی کارروائی میں مولانا انصار احمد قاسمی صدر و مولانا انوار احمد قاسمی بلا مقابلہ جنرل سکریٹری منتخب ہوئے ہیں،انہوں نے بتایا کہ مینیجمنٹ کمیٹی کے تمام اراکین و عہدیداران بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں،جبکہ کارروائی کے دوران جامعہ کیمپس میں کوئی اور انتخابی کارروائی نہیں ہوئی۔
اس دوران سوسائٹی کے نومنتخب جنرل سکریٹری نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کے دوران کہا کہ وہ ہمیشہ سے ہی غریب اور مسکین بچوں کی تعلیم پر کام کرتے رہے ہیں اور اپنی آخری سانس تک ادارہ کی ترقی اور بچوں کی تعلیم و تربیت کیلئے کام کرتے رہیں گے،