نیا سال 2025: امت مسلمہ کے لیے پیغامِ عزم و تجدید
نیا سال 2025: امت مسلمہ کے لیے پیغامِ عزم و تجدید

نیا سال 2025: امت مسلمہ کے لیے پیغامِ عزم و تجدید از: محمد شہباز عالم مصباحی سیتل کوچی کالج، سیتل کوچی، کوچ بہار، مغربی بنگال ــــــــــــــــــــــــــــ نیا سال اللہ رب العزت کی عطا کردہ ایک اور مہلت ہے کہ ہم اپنی زندگیوں کو بہتر سمت میں لے جائیں اور اپنے اعمال کو اس کی رضا کے مطابق سنواریں۔ 2025 کا آغاز امت مسلمہ کے لیے ایک یاد دہانی ہے کہ وقت کی قدر کریں، اپنے ماضی کا جائزہ لیں، اور مستقبل کے لیے مضبوط ارادے باندھیں۔ وقت کی اہمیت: قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے وقت کی قسم کھائی ہے: […]

ہیپِّی نیو ایئر: مسیحی سال نو کی آمد کا جشن
ہیپِّی نیو ایئر: مسیحی سال نو کی آمد کا جشن

ہیپِّی نیو ایئر: مسیحی سال نو کی آمد کا جشن از: عارف حسین پورنوی ــــــــــــــــــــــــــــــــــــ دسمبر کی۱ ۳؍ویں تاریخ کو سال کا آخری دن سمجھتے ہوئے نئے سال کی ابتدا کا جشن نہایت ہی دھوم دھام سے منایاجاتا ہے۔ جب رات کے ٹھیک ۱۲بجے گھڑی کی سوئیاں تاریخ میں تبدیلی کا اعلان کرتی ہیں تو ہندوستان ہی نہیں پوری دنیا کے بڑے بڑے شہروںکے ہوٹلوں، کلبوں، شراب خانوں، شاپنگ ہالوں، اور تفریح گاہوں میں غول در غول لوگ جمع ہو کر کچھ دیر کے لیے اپنے سارے رنج وغم بھلا کر نئے سال کا پرتپاک استقبال کرتے ہیں، تقریبات منعقد […]

نئے سال کی منصوبہ بندی کیسے کریں؟
نئے سال کی منصوبہ بندی کیسے کریں؟

نئے سال کی منصوبہ بندی کیسے کریں؟ از: ڈاکٹر سلیم انصاری جھاپا، نیپال ــــــــــــــــــــــــــــــ سال 2024 اپنے اختتام کی جانب گامزن ہے اور سال 2025 کا آغاز ہونے والا ہے۔ یہ وقت ہمیں اپنی گذشتہ زندگی پر غور کرنے اور نئے سال کے لیے بہتر منصوبہ بندی کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ اس لمحے کو غنیمت جانتے ہوئے ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے گذشتہ ایک سال کا محاسبہ کریں اور یہ دیکھیں کہ ہم نے کہاں کامیابیاں حاصل کیں اور کہاں بہتری کی گنجائش باقی ہے۔ اسی کے ساتھ، ہمیں نئے اہداف مقرر کرتے ہوئے اپنی دنیاوی اور دینی […]

نیک نیتی سے مطالعہ کریں ہوسکتا ہے غلط فہمیاں دور ہوجائیں !
نیک نیتی سے مطالعہ کریں ہوسکتا ہے غلط فہمیاں دور ہوجائیں !

نیک نیتی سے مطالعہ کریں ہوسکتا ہے غلط فہمیاں دور ہوجائیں ! از: جاوید اختر بھارتی (سابق سکریٹری یو پی بنکر یونین) محمدآباد گوہنہ ضلع مئو یو پی ____________________ دین اسلام دنیا کے تمام ادیان میں سب سے عظیم الشان اور سب سے باوقار دین ہے مذہب اسلام کے اندر ذرہ برابر بھی ناانصافی اور حق تلفی کی گنجائش نہیں ہے اور دہشت گردی و خونریزی کی بھی گنجائش نہیں ہے،، مذہب اسلام امن و سلامتی کا سرچشمہ ہے مہذب معاشرے میں حقوق نسواں کا تصور اسلام کی ہی دین ہے مذہب اسلام حقوق العباد کو بہت اہمیت دیتا ہے […]

previous arrow
next arrow

تازہ ترین پوسٹ

تجزیہ و تنقید

ہندوستانی سماج میں اخلاقی قدروں کازوال ، مسلمانوں کا بھی بُرا حال

ہندوستانی سماج میں اخلاقی قدروں کازوال ، مسلمانوں کا بھی بُرا حال از:- جاوید جمال الدین گزشتہ ہفتے کی ایک...
Read More
تجزیہ و تنقید

یہ ارتداد ، بے دینی اور مکاتب !

یہ ارتداد ، بے دینی اور مکاتب ! از:- شکیل رشید ایڈیٹر ممبئ اردو نیوز ــــــــــــــــــــــــــــــــ پہلے دو واقعات پھر...
Read More
سیرتِ رسولِ اکرم ﷺ

آپ ﷺ کی مدنی زندگی اور مسلمانوں کے لیے رہنمائی

رسول اکرم ﷺ کی مدنی زندگی اسلامی ریاست کی بنیاد رکھنے، سماجی انصاف کے اصولوں کو عملی شکل دینے، اور...
Read More
وفیاتی مضامین

حضرت الاستاذ علامہ قمر الدین احمد صاحب گورکھپوری: یادوں کے نقوش

حضرت الاستاذ علامہ قمر الدین احمد صاحب گورکھپوری: یادوں کے نقوش (ولادت 2 فروری 1938ء – وفات22 دسمبر 2024ء) از...
Read More
تعارف و تبصرہ

ڈاکٹر ظفرکمالی کا تصنیفی سرمایہ: تعارفی سلسلہ

ایک سو چوالیس صفحات اور تین سو چوراسی رباعیوں پر مشتمل مجموعہ ’رباعیاں‘۲۰۱۰ء میں عرشیہ پبلی کیشنز،نئی دلی سے شایع...
Read More

شبیر شاد بھی ناشاد کرگئے

شبیر شاد بھی ناشاد کرگئے

از: مفتی ناصرالدین مظاہری

ــــــــــــــــــــــــــــــ

زندگی ایک ناؤ کے مانند ہے جب تک پانی پر چل رہی ہے ، چل رہی ہے ، پاربھی ہوسکتی ہے ، دریامیں بھی رہ سکتی ہے، خدا اور ناخدا میں یہی تو فرق ہے ،خدا وہ ذات ہے جو خود سے وجود میں ہے، اس کو کسی نے پیدا نہیں کیا اور ناخدا وہ ہے جس کو خدا نے پیدا کیا ہے ،خدا کی غالبیت مسلَّم ہے اور ناخدا کی مغلومبیت مسلم ہے ، کامیاب ترین شخص وہ ہے جو دل سے خدا کی خدائی کو تسلیم کرلے اور ناکام وہ ہے جو خداکی خدائی کو تسلیم کرنے میں اتنی دیر کرے کہ خدا کی طرف سے ہی بلاوا آجائے ۔

یہ دنیا بھی ایک کشتی کے مانند ہے ،اب تو سائنس دانوں نے تحقیق بھی کرلی ہے کہ دنیا کا وجود دوعدم کے درمیان تو ہے ہی یہ زمین پانی کے اوپر بسی ہوئی ہے ،جس دن خدا نے چاہا یہ ساری سجاوٹ اور بناوٹ زیر زمین سماجائے گی، باقی رہ جانے والی ذات تو صرف خدا کی ہے ، حاکمیت اسی کو زیب دیتی ہے ،موت تو اطاعت کاایک نام ہے خواہی نخواہی اس حکم کے آگے سر تسلیم خم کرناہی ہوگا۔

میرے بہت ہی کرم فرما، قدیم تعلقات کو نبھانے والے ،پوری زندگی صحافت کے میدان میں بسرکرنے والے ،چھوٹوں ، بڑوں، امیروں، وزیروں، فقیروں، شاہوں، گداؤں اور ہر پڑھے لکھے اور ان پڑھ سے تعلقات بناکر رکھنے والے ، ہردل عزیز صحافی محترم شبیر شادیوں اچانک چلے جائیں گے اندازہ بھی نہیں تھا حالانکہ اندازہ ہونا چاہئے ،اندازہ ہی کیا یقین رہنا چاہئے ،کہیں بھی اللہ تعالیٰ نے نہیں فرمایا کہ میں موت کے فرشتے کو اعلان کرکے بھیجوں گا، کہیں بھی نہیں پڑھا کہ موت کا فرشتہ انسان کی مرضی کے مطابق روح قبض کرے گا۔ وہ توفرشتہ ہے ،اس کی فطرت میں اطاعت اور تسلیم کامکمل مادہ رکھا گیا ہے وہ تو وہی کرے گاجس کااسے حکم ملاہے ۔

فرشتۂ کہ وکیل است برخزائن باد
چہ غم کندکہ بمیردچراغ پیر زنے

جس فرشتہ کو اللہ تعالیٰ نے ہواؤں پر مسلط فرمایا ہوا ہے اس فرشتہ کو کوئی پرواہ نہیں ہے کہ ہوا کے باعث کسی غریب بڑھیا کاچراغ بجھ جائے۔

اللہ تعالیٰ نے توجا بجاقرآن کریم میں ارشاد فرمایا ہے کہ جب موت کاوقت آجائے گا تو اس میں نہ دیری ہوگی نہ جلدی۔ یعنی بالکل وقت پر راہ عدم کی طرف کوچ کرنا ہی ہوگا۔چاہے راضی خوشی جائے چاہئے بے دلی و ناخوشی سے جائے ۔

لائی حیات آئی قضا لے چلی چلے
اپنی خوشی سے آئے نہ اپنی خوشی چلے

محترم شبیر شاد بہترین صحت رکھتے تھے ،اچھے جسم و جثہ کے مالک تھے ،ادھر کچھ سالوں سے وہ شوگر کے مریض تھے ، ایک دوبار اس سے پہلے ان کی طبیعت بگڑ بھی چکی تھی لیکن طبیعت کا بگڑنا اور سدھرنا تو اللہ کے نظام اور اس کی قدرت ورحمت کاحصہ ہے۔

ابھی دوپہر میں حاجی فضل الرحمن قریشی کا ایک میسیج گشت کرتا ہوا مجھ تک پہنچا کہ جناب حاجی شبیر شاد صاحب اچانک انتقال کرگئے۔یہ سنتے ہی دل کی دھڑکنیں تیز ہوگئیں ،۶۵؍سال کی عمر تھی ، اردو کے اچھے ادیب اور صحافی تھے، صحافت ہی ان کا پیشہ اور پیسہ تھا، کسی زمانے میں کھردرے الفاظ کے نام سے ایک اخبار جاری کیا تھا لیکن اخبارات کی اشاعت ہاتھی پالنے کے مرادف ہے اس کاپیٹ اتنا بڑا اور اخراجات اتنے زیادہ ہوتے ہیں کہ کسی چھوٹی موٹی کمپنی یاکسی امیر کے بس کا کام نہیں ہے ،بڑے ادارے اور بڑی کمپنیاں ہی اخبارات کوجھیل سکتی ہیں۔

محترم شبیر شاد ایک زمانے سے ہندوستان کے کثیرالاشاعت اخبار روزنامہ انقلاب کے سہارنپور میں نمائندے تھے ،ان کی نمائندگی، ان کی خبریں، ان کے مضامین، ان کے تجزئیے اور ان کے انٹرویوز بڑے عمدہ ہوتے تھے ۔

بڑے بڑوں سے تعلقات کے باوجود کبھی اپنے ذاتی کام کے لئے کسی افسر اور کسی دفتر کے سامنے کاسۂ گدائی اور اپنی خودی و خودداری کو بھینٹ نہیں چڑھایا ، بڑے اچھے انسان تھے ۔

سہارنپور میں دوران سفر ان کی شخصیت کو پہچاننے کا اچھا موقع ملا، وہ سفر میں بھی اچھے تھے گویا اچھے ہی تھے کیونکہ سفرمیں لوگوں کی اصلیت ظاہرہوجاتی ہے ، ہر انسان سفرمیں پہچاناجاتاہے ،بندہ کس قماش اورکس عادت کاہے سفراس کے لئے بہترین کسوٹی ہے۔

آپ کو مظاہرعلوم وقف سہارنپور سے خاصا تعلق تھا اسی تعلق کا نتیجہ تھا کہ آپ نے اپنی کوششوں سے روزنامہ انقلاب کا باقاعدہ خصوصی شمارہ شائع کرایا تھا یہ خصوصی شمارہ بہت عمدہ معیاری اورتاریخی مضامین اور موادپرمشتمل تھا،تمام مضامین بالکل نئے تھے ،اگرمدرسہ ان تمام مشمولات کوکتابی شکل میں شائع کردے توادارہ کے لئے خاصی چیزثابت ہوگی۔

ادارہ کی طرف سے جوبھی خبربھیجی جاتی آپ اس کو فوری طورپراخبارمیں شائع کرانے کی کوشش کرتے ، اگر خبرزیادہ طویل ہوتی توبڑے نرم لہجہ میں کہتے کہ ادارہ کے اصول کے مطابق اتنی تفصیلی خبریں مختصر کردی جاتی ہیں۔

آپ اردو کے بہترین شاعر بھی تھے ،دوران سفراپنا بعض کلام بھی ہلکے ترنم میں سنایااورمزا آیا ،لکھنؤکے ادب کلچراینڈویلفئیر سوسائٹی کے زیراہتمام ایک بارآپ کو’’شان صحافت‘‘ کے نام سے ایوارڈبھی دیاگیا، ملک زادہ جاویدنے اس پروگرام کی نظامت کی تھی۔

آپ کسی سے اختلاف مول لینے کے عادی نہیں تھے،یہی وجہ ہے کہ اتنے بڑے اور اتنے پڑھے لکھے شہر میں ان کا برا چاہنے والا چراغ لے کر بھی تلاش کیاجائے توان شاء اللہ نہیں ملے گا۔

کئی سال پہلے ایک دن فون آیا اوربتایا کہ میں مکہ مکرمہ میں ہوں ،حج کے لئے آیا تھا، میں نے کہا کہ حج توکبھی کا ہوچکا ہے اوراب آپ وہاں کیا کر رہے ہیں ؟خوشی سے چہکتے ہوئے بتایا کہ میرا داماد ڈاکٹر ہے ۔ یہاں ایک ہوسپٹل میں ماشاء اللہ ڈاکٹری کررہا ہے ، مکان وغیرہ ملا ہوا ہے ، میری بیٹی بھی یہیں ساتھ رہتی ہے ،اس لئے ان لوگوں نے روک لیاہے ۔

افسوس کہ ایک متحرک ، ذہین اور ادب نواز، دوست نواز، علماء نواز انسان بالکل اچانک ہارٹ اٹیک کے باعث ہم سے جداہو گیا۔ اللہ ان کے پسماندگان کو صبرجمیل دے، میں نے تواپنی درسگاہ میں بچوں سے قرآن پڑھوا کردعائے مغفرت بھی کرادی ہے اور آپ سبھی سے دعائے مغفرت کی خصوصی اپیل ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top
%d bloggers like this: